خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 837
837 خطبہ جمعہ فرموده 4 نومبر 1994ء خطبات طاہر جلد 13 میں میں واہل کو کل کے معنوں میں پیش کر رہا تھا یہ غلط ہے واہل کے نتیجے میں ان کا رزق دگنا ہو جاتا ہے، یہ تھا قرآن کریم کا بیان۔اس مضمون کی روشنی میں مجھے تفسیر میں ترمیم کرنی پڑے گی، اگر چه روح مضمون اسی طرح وہی رہے گی، اس میں کوئی فرق نہیں۔مطلب یہ ہے کہ امراء میں سے ایسے ہیں اگر وہ محض اللہ قربانی کرتے ہیں تو ان کی دولتیں جب بڑھتی ہیں تو قربانیاں کم نہیں ہو جاتیں۔یہ مضمون ہے یعنی وہ امراء جن کی قربانیاں محض رضائے باری تعالیٰ کے لئے ہیں اور کوئی مقصد نہیں ہے، جب خدا ان کے رزق بڑھاتا ہے تو ان کی قربانیاں کم نہیں ہوتیں لیکن اگر ان کے رزق کم بھی کر دئیے جائیں تو تب بھی قربانیاں کم نہیں ہوتیں فصل پھر طل ان کے لئے کام آجاتی ہے یعنی شبنم ان کے کام آ جاتی ہے ان کی قربانیوں پر برا اثر نہیں ڈالتی۔یہ ہے جو قرآنی آیات کا مضمون ہے۔جو پہلی تفسیر تھی امر واقعہ میں کوئی ایسی بات میں نے اس میں نہیں کہی جو میرے روز مرہ کے تجربے کے خلاف ہو وہ باتیں سب درست ہیں۔لیکن قرآن کریم کی آیت کے حوالے سے یہ جواب میں نے مضمون بیان کیا ہے یہی مضمون صادق آتا ہے۔پس اس بات کو سمجھ لیں کہ نظر میری بار بار چونکہ ہلکا سا پڑھ کے اٹھ جاتی تھی میں نے غلطی سے وابل والی آیت کو طل سمجھ کر ضِعْفَيْنِ کا ترجمہ کر دیا اسے درست کر لیا جائے۔نئی تفسیر یا اصل تفسیر حقیقی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے پاک بندے جو میری خاطر قربانیاں کرتے ہیں جب میں ان کے رزق بڑھاتا ہوں اور موسلا دھار رزق ان پر برسنے لگتا ہے تو ان کی قربانیاں کم نہیں ہوتیں وہ بڑھ جاتی ہیں ، دگنی ہو جاتی ہیں اور جب غربت آتی ہے تب بھی وہ پیچھے قدم نہیں ہٹاتے بلکہ وہی کل ان کی جنتوں کو Maintain کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔یعنی غربت کے باوجود ان کے باغات پر بداثر نہیں پڑتا۔یہ مضمون بھی سو فیصدی درست ہے دوسرا مضمون بھی درست ہے کہ ایسے لوگ ہیں کثرت کے ساتھ ، جو محض رضائے باری تعالیٰ کے اعلیٰ مقام پر فائز نہ ہونے کی وجہ سے اموال جب ان کے بڑھتے ہیں تو قربانیوں میں پیچھے ہٹ جاتے ہیں وہ مضمون بھی اپنی جگہ درست ہے یعنی وہ غلط نہیں ہوا اس وجہ سے اور ایسے ہیں کہ جب وہ امارت کے بعد غریب ہوتے ہیں تو قربانیاں پہلے سے بڑھ جاتی ہیں۔یہ مضمون بھی اپنی جگہ درست ہے۔اس لئے کوئی بات نہیں جس کو آپ قطع سمجھیں غلط سمجھیں صرف تفسیر کے حوالے میں