خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 774 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 774

خطبات طاہر جلد 13 774 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 /اکتوبر 1994ء دوفٹ کا یا زیادہ سے زیادہ تین فٹ کا ڈش انٹینا کام دے گا۔جوسگنلز ابھی تک بھجوائے گئے ہیں ان کی رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت ہی اچھی Reception ہورہی ہے اور شمالی کینیڈا کی حد تک جہاں آبادی ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے جنوب کی حد تک جہاں جہاں سے بھی سگنل سے رابطہ کیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ اللہ کے فضل سے بہت اچھے سگنل وصول ہو رہے ہیں۔یہ ڈش انٹینا لگانا امریکہ اور کینیڈا کے احمدیوں کے لئے کوئی مشکل نہیں کیونکہ یہاں کے اقتصادی معیار کے لحاظ سے اس کی قیمت بہت ہی معمولی ہوگی۔کینیڈا نے تو اپنے لئے پہلے ایک ہزار کا آرڈر دیا تھا جو دوسو سے کم قیمت پر ، غالباً 170 کینیڈین ڈالر کے لگ بھگ میں ان کو دستیاب ہو گیا۔یعنی ایک ہزار نہیں بلکہ ایک ہزار میں سے ہر انٹینا کے لئے ان کو دوسو سے کسی حد تک کم قیمت پر انٹینا مل جائے گا اور یہ ایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے عام معمولی غریب احمدیوں کے لئے بھی کچھ مشکل نہیں ہے۔دوسرا حصہ ہے جو بیرونی حصہ ہے جس میں میکسیکو کا شمالی حصہ ہے اس کے لئے تین فٹ کا انٹینا درکار ہو گا اور وہ بھی کوئی اتنا زیادہ مہنگا نہیں بنتا۔یونائیٹڈ سٹیٹس میں ابھی تک کوئی باقاعدہ معاہدے کے ذریعے کسی کمپنی سے انٹینا بنوانے کا انتظام نہیں ہوا لیکن امیر صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ بڑی تفصیل سے ایک کمیٹی نے غور کر کے تمام جماعتوں کو ہدایات دی ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ تمام جماعتیں اپنے اپنے دائرے میں یہ کام کر سکیں گی۔کینیڈا میں اگر چہ آغاز کا آرڈر ایک ہزار کا تھا لیکن اتنی جلدی مطالبہ اس سے بڑھ گیا کہ امیر صاحب نے مجھے دو دن ہوئے بتایا کہ اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ ایک ہزار کا مزید آرڈر دے دیں تو امید ہے کہ وہاں دو ہزار گھروں تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایم۔ٹی۔اے کے پہنچنے کا انتظام ہو جائے گا۔اس Earth Station کا رابطہ ہمارے یورپ سے ہونے والے یعنی لندن سے شروع ہونے والے Live Programme سے مسلسل رہے گا۔چنانچہ جس وقت انگلستان میں Live Programme یعنی جب مثلاً خطبہ ہو رہا ہے اور میں ایک گھنٹے کے لئے مجلس میں بیٹھا ہوں یا دوسرے اور پروگرام ہیں وہ چل رہے ہوں گے تو یہاں کا ارتھ سٹیشن خود کار آلوں کے ذریعے ان کو نہ صرف اتارے گا بلکہ ریکارڈ کرے گا اور ان کو Pal سے۔N۔T۔S۔C میں تبدیل بھی کرے گا۔چنانچہ صبح کے وقت جو عام طور پر یہاں کے احباب کے لئے اور بچوں کے لئے مناسب وقت نہیں تھا