خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 749
خطبات طاہر جلد 13 749 خطبہ جمعہ فرموده 7 /اکتوبر 1994ء احمدی اپنے اندرونی تعلقات کو مثالی بنائیں بنی نوع انسان پر اسلام کے غلبے کے لئے یہی تیاری ہے۔خطبه جمعه فرموده 7 اکتوبر 1994ء بمقام کیلگری، کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔چند ماہ پہلے جب مجھے کینیڈا آنے کی توفیق ملی تو صرف مشرقی کینیڈا کا دورہ تھا۔ٹورانٹو چونکہ جماعت کا مرکز ہے اس لئے وہیں تک دورہ محدود رہا اور مغربی کینیڈا کا کوئی پروگرام نہیں بن سکا۔اس دفعہ جب امریکہ کا پروگرام بنا تو ہمارے ایک دوست نے جو پہلے کینیڈا رہتے تھے اب امریکہ جاچکے ہیں، انہوں نے مجھے اس سے پہلے ایک وعدہ یاد دلایا کہ آپ نے جیسپر پارک میں کچھ دن ذاتی طور پر الگ ٹھہرنے کا ایک دفعہ ذکر کیا تھا اور میں نے آپ سے وعدہ لیا تھا کہ آپ میرے مہمان ہوں گے، تو اب آپ کو میں وہ یاد دلاتا ہوں۔یہ پیغام مجھے کسی ذریعے سے ملا کہ اگر ہو سکے تو جیسپر پارک کا دورہ اس دفعہ رکھ لیا جائے پس وہ ذاتی دورہ جو جیسپر پارک کا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس پہلو سے بہت مبارک کر دیا کہ کینیڈا ہی کے مغربی حصے میں دو جمعے پڑھنے کی توفیق ملی ہے ایک جمعہ ایسی جگہ پڑھا گیا جہاں Vencover کی تقریبا تمام جماعت شامل ہوئی اور اس کے علاوہ Settel کی جماعت کی بھی بھاری نمائندگی وہاں تھی لیکن وہ پڑھا گیا کینیڈا کے ساحل میں ، کینیڈا کی سرزمین میں یعنی بارڈر کراس کرنے کے بعد اور دوسرا جمعہ آج یہاں Calgary میں پڑھنے کی توفیق مل رہی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ وقت محدود ہونے کی وجہ سے آپ کی اور اپنی خواہش کو پورا کرنے کا موقع