خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 747 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 747

خطبات طاہر جلد 13 747 خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1994ء کیسے خوش ہوں گے۔پس کچی انسانیت کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں۔تبلیغ کے لئے کچی گہری انسانیت کی ضرورت ہے خدا کی طرف سے پاک ہوائیں چلائی جارہی ہیں، کل عالم میں چلائی جارہی ہیں۔آپ پر سے بھی یہ ہوائیں گزر رہی ہیں لیکن یہ ہوائیں جہاں فیض برساتی ہیں اگر وہاں ریگستان ہو تو کچھ ان حصوں پر ضرور فیض برسا جاتی ہیں جو خدا کے فضل کے ساتھ اگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ورنہ ریگستان ہی رہتا ہے۔پس اپنے دلوں کی حالتوں کو تبدیل کریں اور زرخیر زمینیں بنائیں تا کہ کل عالم پر جو خدا کے فضل کی برساتی اور نمود دینے والی ہوائیں چلائی جارہی ہیں ان سے آپ بھی فیض پائیں اور آپ کے اردگرد بسنے والے بھی فیض پائیں۔ان قوموں میں آپ غریب ملکوں سے آئے ہیں، ان سے استفادہ کرتے ہوئے یہ بھی تو خیال کریں کہ آپ پر فرض ہے کہ ان کو کچھ فیض پہنچا ئیں۔یک طرفہ فیض ان سے لیتے چلے جائیں اور جھوٹے شکوے کریں کہ ان لوگوں میں (Racism) رئیس ازم پایا جاتا ہے، یہ ہمیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ جھوٹے شکوے اس لئے ہیں کہ اگر آپ اس فیض کے بدلے ان کو فیض نہیں پہنچاتے تو پھر واقعہ آپ کو یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔پس احمدیت تو فیض سے مالا مال ہے دنیاوی فیض ان سے حاصل کریں اس سے بہت بہتر روحانی فیض ان کو پہنچائیں۔اور آپ میں سے ہر ایک اپنے آپ کو اس کے لئے وقف کر دے جب تک آپ صاحب اولاد نہ ہوں، آپ میں سے ہر ایک میرا مخاطب ہے۔اس وقت تک لوگوں کے صاحب اولاد سے آپ کیسے خوشیوں کے جشن منائیں گے۔وہ مائیں جو اولاد سے محروم رہتی ہیں ان کی بہنوں ، ان کے بھائیوں ، ان کے عزیزوں کے ہاں جب پیدائش کے بعد پیدائش ہوتی ہے، خوش تو ہوتی ہیں مگر روتی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ، ان کے دل غمگین ہوتے ہیں اور علیحدگی میں سجدہ ریز ہوکر اللہ کے حضور گریہ وزاری کرتی ہیں کہ اے خدا ہمیں کیوں اس خوشی سے محروم رکھا ہے۔تو دنیائے احمدیت پر نظر ڈال کر ان کے ہاں جو روحانی پیدا ئشیں ہو رہی ہیں ان کو بھی اس سچی آنکھ سے دیکھیں اور اگر آپ اس روحانی پیدائش سے محروم ہیں تو اس طرح خدا کے حضور سجدہ ریز ہوں کہ جس طرح ہمارے طرح دوسرے بھائیوں کو روحانی اولاد سے متمتع فرما رہا ہے کچھ رحم و کرم کی چھینٹیں ہم پر بھی ہوں۔اس سچے دل اور نیک دعاؤں کے ساتھ اگر آپ کام کریں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ انقلاب یہاں بھی