خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 744
خطبات طاہر جلد 13 744 خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1994ء خیال آپ کو اور زیادہ انگیخت کرے گا کہ اپنے ساتھ کچھ اچھے لوگ خوشیوں میں شامل کر لیں ورنہ وہ نعمت کیا نعمت ہوگی جبکہ ارد گرد لوگ بھوکوں مر رہے ہوں اور ایک انسان بیٹھا اکیلا ان نعمتوں سے استفادہ کر رہا ہو۔جماعت احمدیہ کو تو اللہ تعالیٰ نے ایک گداختہ دل عطا فرمایا ہے۔یہاں تک کہ مجھے بعض دفعہ دنیا کے کونے کونے سے جو خط ملتے ہیں ان میں یہ ذکر ملتا ہے کہ آپ نے جب بوسنیا کے مظلومین کا ذکر کیا ، ان کے مظلوم فاقہ کشوں کا ذکر کیا تو کچھ دیر کے لئے تو ہمیں کھانے کی لذتیں بھول گئیں۔ہماری زندگی کے سکون حرام ہو گئے ، بعض کہتے ہیں ہم نے رو رو کر ان کے لئے دعائیں کیں اور دل چاہا کہ جو کچھ ہے ہم قربان کر دیں ایک احمدی خاتون میرے پاس آئی۔اس نے کہا یہ میرا سر سے پاؤں تک کا سارا زیور، یہ میری مظلوم بوسنیا کی بہنوں کے لئے وقف ہے۔میں نے کوشش کی کہ کچھ تو اس کو واپس کر دوں تو روپڑی کہ مجھے یہی ڈر تھا۔خدا کے لئے اگر آپ میری خوشی دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک ذرہ بھی اس کا واپس نہ کریں، تمام ترلے لیں، میں ننگے بدن زیوروں کے بغیر زیادہ اچھی ہوں، کیونکہ مجھے زیادہ سکون مل رہا ہے۔اس خیال سے کہ یہ میری مظلوم بہنوں کے کام آئے گا۔یہ دل گداختہ ہے جو خدا نے احمدیت کو عطا فرمایا ہے یہ دل اگر کسی سینے میں نہیں ہے تو وہ احمدی کی حقیقت سے نا آشنا ہے۔اس کو معلوم نہیں ہے کہ احمدیت اس کے لئے کیا کیا لذتیں رکھتی ہے احمدیت کا غم چونکہ لوگوں کی بھلائی کا غم ہے یہ غم بھی لذید ہے اس غم کا بھی ایک الگ مزہ ہے جو دنیا کے غموں سے مختلف ہے اور احمدیت کی خوشیاں بھی دنیا سے الگ ہیں کیونکہ اپنے بھائی کو اپنی خوشیوں میں شریک کر کے آپ زیادہ خوش ہوتے ہیں۔یہی وہ دو چیزیں ہیں جو تبلیغ میں آپ کی محمد ہوسکتی ہیں آپ کے لئے کارآمد ہو سکتی ہیں اس کے بغیر آپ کیسے تبلیغ کریں گے۔مجھے نارتھ امریکہ کے دونوں ملکوں سے شکوہ ہے کہ یہاں تبلیغ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، ہے تو ، انفرادی ہے۔کہیں اتفاق سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی سعادت مند دل ہے جو اتفاق سے پیدا ہو گیا ہے۔دیکھیں صحراؤں میں بھی تو نخلستان ملتے ہیں،سارے کا سارا صحرا تو ویرانہ نہیں ہوا کرتا۔تو انسانوں میں بھی نخلستان ہیں جو کوششوں کے نتیجے سے پیدا نہیں ہوتے۔کسی قومی کوشش یا سائنسی آلات کے استعمال سے وہ نہیں ہوا کرتے۔یہ اللہ کے احسان کی چھینٹیں ہیں جن