خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 64
خطبات طاہر جلد 13 64 خطبه جمعه فرمودہ 28 جنوری 1994ء برائیاں دیکھتے تھے ہمارے عیوب پر نظر رکھتے تھے، بڑی محبت اور پیار سے الگ ہو کر ہمیں سمجھایا کرتے تھے لیکن کبھی تیز زبان سے لوگوں کے دلوں پر چر کے لگاتے ہم نے ان کو نہیں سنا لیکن ان کے مقابل پر ایسے لوگ بھی تھے جو ہر وقت اسی مشغلے میں رہتے تھے کہ فلاں میں یہ برائی ہے۔ فلاں میں یہ برائی ہے۔ فلاں فلاں کا بیٹا ہے دیکھو اس کی حرکتیں کیا ہیں اور اسی طرح انہوں نے اپنی عمریں ضائع کر دیں اور اپنی اولا دیں ہاتھ سے ضائع کر دیں کیونکہ وہ لوگ جو نیکی میں انکسار رکھتے ہیں اللہ ان کی اولاد کی حفاظت فرماتا ہے اور وہ لوگ جو نیکی میں تکبر اختیار کر جاتے ہیں وہ پھر بعض دفعہ بغیر نیکی کے بھی اچھلنے لگتے ہیں اور ان کی نیکیاں تو ویسے ہی ضائع ہو جاتی ہیں ان کی اولادوں کو ہم نے پھر بہت کم بچتے دیکھا ہے اکثر ضائع ہو جاتی ہیں۔ صلى الله حضرت رسول اکرم ﷺ نے اللہ کی محبت اور ذکر کے بیان میں حضرت داؤد علیہ السلام کا نام لیا ہے اور اس میں خاص حکمت ہے۔ انبیاء میں سے جو سب نبیوں کا سردار ہے وہ ایک نبی کی مثال پیش کر رہا ہے جو اس کے مقابل پر ایک ادنی آسمان سے تعلق رکھتا تھا۔ فرماتے ہیں۔ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضى الله عنه قَالَ قَالَ رسولُ الله صلى الله عليه وعلى آله وسلم، كان مِن دُعَاءِ داؤد عليه السلام: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ۔ اللَّهُمَّ اجْعَلُ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ (ترندی، کتاب الدعوات) حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا داؤد یوں دعا مانگا کرتے تھے۔ بڑے پیار کے عروسه ساتھ حضرت داؤڈ کا نام لیا ہے کیونکہ دعا وہ تھی جو عین آپ کے دل کی آواز تھی اور کیا کیفیت ہو گی ہم اس کا تصور نہیں کر سکتے ۔ اس میں رسول اللہ ﷺ نے اپنے دل کی آواز کو ایک اور نبی کی زبان میں سنایا ہے فرماتے ہیں یہ دعا مانگا کرتے تھے اے میرے اللہ میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں ۔ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ اور اس کی محبت مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت میں بڑھاۓ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّگ اور ایسے اعمال مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچادیں اَللَّهُمَّ اجْعَلُ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ اے میرے اللہ اپنی محبت کو میرے لئے بنادے اَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِی ۔ میری جان سے بھی زیادہ