خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 689 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 689

خطبات طاہر جلد 13 689 خطبہ جمعہ فرمودہ 9 ستمبر 1994ء ہوں۔تو صحابہ میں یہ رواج تھا اور اچھا کپڑا نوکر کو پہنانا یہ خوبی کی بات ہے اور اسی طرح اچھا کھانا جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کچھ نہ کچھ روز مرہ دینا چاہئے اور کبھی کبھی پورا ، بھر پور اچھا کھانا پیش کرنا چاہئے ، اچھا پھل پیش کرنا چاہئے تا کہ ان کو یہ پتا لگے کہ ہمارے خدا نے ہمارا خیال رکھا ہے۔یہ اس لئے میں نے فقرہ بولا ہے تا کہ آپ کو اس مضمون کا فلسفہ بھی سمجھ آ جائے اس لئے نہیں آپ نے دینا کہ آپ کے حسن خلق کا اس پہ اثر پڑے بلکہ اس لئے دینا ہے کہ ان کو یہ معلوم ہو کہ ہمارے خدا نے اسلام میں ایسی پاک تعلیم عطا فرمائی ہے کہ ہم جیسے ادنی ادنی غریبوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ میرے بندے جب ایسے کمزوروں کی خدمت کرتے ہیں اور وہ شکریہ ادا کرتے ہیں تو کہتے ہیں لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا کہ ہم نے تو اللہ کی خاطر کیا ہے اللہ کا شکر یہ ادا کرو ہم تو تم سے شکر یہ چاہتے ہی نہیں ہیں کیونکہ اگر ہم نے خدا کی خاطر کیا ہے تو پھر ہمیں وہ اجر دے گا اور اگر تمہاری خاطر کیا ہے تو تم شکریہ کر کے ہمارا اجر برباد کرو گے۔اس لئے تم بھی خدا کا شکریہ ادا کرو ہم بھی خدا کے شکر گزار ہوتے ہیں۔یہ وہ معاشرہ ہے جو اسلام قائم کرنا چاہتا ہے ساری دنیا میں اسے قائم ہونا ہے اور لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّم میں یہ مضمون داخل ہیں۔محض اسلام کی تعلیم کا فتح مند ہو جانا اور لوگوں کا اسلام قبول کر لینا محض اپنی ذات میں کافی نہیں ہے یہ باتیں اسلام کی، یہ حسن ہے، جب یہ آپ کے ذریعے پھیلے گا اور دنیا کے قلوب پر فتح حاصل کرے گا اور دنیا میں یہ اسلامی معاشرہ پھیلے گا تب ہم سمجھیں گے کہ خدا تعالیٰ نے ہم عاجز بندوں سے وہ کام لیا جس کی چودہ سو سال پہلے خوشخبری دی تھی که وأَخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ایسے بھی ہیں بعد میں آنے والے جو حضرت محمد مصطفی اے کے کردار کی غلامی سے اولین سے جاملیں گے اور اللہ تعالیٰ کی ان پر بے شمار رحمتیں نازل ہوں گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔