خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 673
خطبات طاہر جلد 13 673 خطبه جمعه فرموده 9 ستمبر 1994ء اپنے کردار میں وہی اعلیٰ، پاک نمونے قائم کریں جن کی حضرت محمد مصطفی اللہ کے غلاموں سے توقع ہے۔ علوس ( خطبه جمعه فرموده 9 ستمبر 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا۔ آج کے خطبے سے پہلے جن اجتماعات یا جلسوں کے اعلانات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے وہ حسب ذیل ہیں۔ مجلس خدام الاحمدیہ ضلع بہاولنگر کا سالانہ اجتماع کل 8 رستمبر بروز جمعرات سے جاری ہے اور آج خطبے کے ساتھ ختم ہوگا، مجلس انصار اللہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک روزہ سالانہ اجتماع آج ہی شروع ہو کر آج ہی ختم ہوگا، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمد یہ دوبئی کے زیر اہتمام 9 ستمبر کو سیرۃ النبی کا جلسہ منایا جا رہا ہے۔ مجلس انصار اللہ ضلع عمر کوٹ کا سالانہ اجتماع آج سے شروع ہو رہا ہے،کل اختتام پذیر ہوگا۔ مجلس انصاراللہ مونٹریال کا سالانہ اجتماع 11 ستمبر بروز اتوار منعقد ہو رہا ہے۔ ناصرات الاحمدیہ کوئٹہ کا سالانہ اجتماع 11 ستمبر بروز اتوار منعقد ہو رہا ہے۔ مجلس انصار اللہ ضلع حیدر آباد کا سالانہ اجتماع 11 ستمبر بروز اتوار منعقد ہو رہا ہے۔ مجلس انصار اللہ ضلع بدین کا اجتماع 12 ستمبر کو اور ضلع میر پور کا 13 اور 14 رستمبر بروز منگل بدھ منعقد ہوگا ۔ اس کے علاوہ زیورک سے اطلاع ملی ہے کہ جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کا بارہواں سالانہ جلسہ آج بروز جمعہ 9 ستمبر سے شروع ہو کر 11 رستمبر بروز اتوار تک جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں صدر صاحب جماعت احمد یہ دہلی اطلاع دیتے ہیں کہ امسال پہلی مرتبہ دہلی میں 11 ستمبر 1994 ء بروز اتوار مجلس خدام الاحمدیہ کا