خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 674
خطبات طاہر جلد 13 سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔674 خطبہ جمعہ فرمودہ 9 ستمبر 1994ء یہ جو سلسلہ اعلانات کا شروع ہوا ہے اب یہ مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا۔اگر آئندہ اعلانات کرنے ہوئے تو وہ صرف ملکی اہم اجتماعات کے اعلان ہوا کریں گے یا بعض ایسے اعلانات جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ جماعتیں دلداری کی محتاج ہیں یا کسی وجہ سے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔دراصل یہ سلسلہ جو شروع ہوا ہے اب اس نے ایک نیا رنگ اختیار کر لیا ہے کئی دفعہ چٹھیاں ملتی ہیں، فیکسز ملتے ہیں اور باقاعدہ شکوے اور شکائتیں شروع ہو جاتے ہیں کہ آپ کو فلاں وقت فیکس دی گئی تھی آپ نے ہمارا اعلان کیوں نہ کیا۔فلاں وقت اس کی تکرار کی گئی تھی پھر بھی آپ نے اعلان نہیں کیا۔پھر اس کے بعد بات ختم ہونے کے بعد پھر اطلاع دی گئی اور سب ہمارے کارکن یا کارکنات ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا۔ہمارے خلاف کیا بات ہے جو ہمارے اعلان نہیں ہورہے۔تو یہ دعا کی درخواستیں نہیں نام و نمود کا سلسلہ بن چکا ہے جو بہت ہی مضر بات ہے اور ہمارے ایمان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا اس لئے آئندہ سے یہ سلسلہ بند ہے سوائے اس کے کہ ملکی سطح پر اہم اجتماعات یا جلسے ہوں یا جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض استثناء میں تالیف قلب کی خاطر یا تالیف قلوب کی خاطر خود کروں اور اس میں کسی درخواست کا تعلق نہیں ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اگر خود میرے دل میں کسی جماعت کی دلداری کا خیال ڈالا اور جماعتی حکمت کے پیش نظر میں نے ضروری سمجھا تو میں خود ہی ایسا کروں گا۔جو گذشتہ اجتماعات جن کا اعلان رہ گیا تھا اب ان کا اعلان بھی ایک دفعہ کر دیتا ہوں کیونکہ اس کے بعد پھر یہ شکووں کے سلسلے بند ہو جانے والے ہیں۔ایک گھانا کے امیر ہمارے پاس بیٹھے ہوئے ہیں مجلس خدام الاحمدیہ کھانا کا نیشنل اجتماع یکم ستمبر تا 3 رستمبر منعقد ہوا لیکن اعلان نہیں ہو سکا۔لجنہ اماءاللہ کا سالانہ ضلعی اجتماع کون سی لجنہ اماءاللہ ہے نہیں لکھا ہوا۔6 ستمبر کو منعقد ہوا کسی لجنہ اماءاللہ جس کا بھی ہوا تھا ان کے اجتماع کو بابرکت فرمائے (اس پر حاضرین نے آمین بلند آواز سے کہا تو حضور نے فرمایا ) باقی سب کے لئے بھی صرف اسی ایک کے لئے آمین نہیں ہے۔مجلس انصار اللہ ضلع کراچی اور حافظ آباد کے سالانہ اجتماعات 6 ستمبر کو ہوئے اور مجلس انصار اللہ ضلع نواب شاہ کا اجتماع 7 ستمبر بروز بدھ منعقد ہوا۔اسی طرح مجلس انصار اللہ سانگھڑ کا اجتماع 8 ستمبر یعنی کل منعقد ہوا۔