خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 627
خطبات طاہر جلد 13 627 خطبہ جمعہ فرمودہ 26 /اگست 1994ء پیار محبت اور دعاؤں کے ساتھ کی ہوئی نصیحت اثر کرتی ہے۔رسول کریم ﷺ کی برا اثر نصائح (خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اگست 1994ء بمقام ناصر باغ، گروس گیرا و جرمنی) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران : 105) پھر فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کے سالانہ جلسہ کا افتتاح ہورہا ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے میرا یہی طریق ہے کہ جمعہ ہی پر افتتاح کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور جمعہ کے مضمون ہی میں افتتاح کے لئے نصائح شامل ہو جاتی ہیں۔اس جلسے کے ساتھ دنیا بھر میں اور بھی کچھ جلسے، کچھ اجتماعات، کچھ تربیتی کلاسز منعقد ہو رہی ہیں سب کی خواہش ہے کہ ان کا ذکر کر دیا جائے۔مجلس خدام الاحمدیہ ضلع چکوال کا چوتھا سالانہ اجتماع کل جمعرات سے جاری ہے اور آج جمعہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اسی طرح ضلع خوشاب کی مجلس انصاراللہ کا اجتماع بھی کل سے جاری ہے اور آج ختم ہوگا۔ضلع سرگودھا کا سالانہ اجتماع آج منعقد ہو رہا ہے اور ایک ہی دن کا اجتماع ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ ماریشس کا ریجنل اجتماع آج 26 راگست سے شروع ہو رہا ہے، جماعت احمدیہ بیروت کا تیسرا جلسہ سالانہ کل دو دن جاری رہے گا اور 28 راگست بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا۔جماعت احمد یہ چارکوٹ