خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 628 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 628

خطبات طاہر جلد 13 628 خطبہ جمعہ فرمودہ 26 /اگست 1994ء جموں 27 /اگست سے شروع ہو رہا ہے۔کشمیر کی تمام مجالس کا مشترکہ سالانہ اجتماع بھی کل 27 اگست بروز ہفتہ سے شروع ہے اور 28 راگست تک جاری رہے گا۔اسی طرح جماعت احمد یہ دوبئی ایک جلسہ سیرت النبی منعقد کر رہی ہے اور اس جلسے کی کامیابی کے لئے دعا کی درخواست کرتی ہے۔یہ تمام جماعتیں جن کا اعلان کیا گیا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ٹیلیویژن کے رابطے کے ذریعے ہمارے اس اجتماع میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ہر پہلو سے ان کے اجتماعات میں برکت دے اور تمام نیک امنگوں اور تمناؤں کو پورا فرمائے اور اجتماعات کی برکتیں خواہ وہ ایک روزہ ہوں یا دو روزہ یا تین روزہ لمبے عرصے تک ان میں جاری وساری رہیں۔جس آیت کریمہ کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے۔وَلْتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُوْنَ إِلَى الْخَيْرِ چاہئے کہ تم میں سے ایک قوم ایسی ہو جو اس بات پر وقف رہے کہ لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتی رہے۔وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ اور اچھے کاموں کی ہدایت دیتی رہے۔وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور بری باتوں سے روکتی رہے۔وَأُولَيْكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ايَا کرنے والے ہی ہیں جو ضرور کامیاب ہوں گے۔پس جماعت احمدیہ کے نصب العین میں یہ بات داخل ہے کہ ہم نیکیوں کی طرف بلائیں، اچھی باتوں کی طرف بلائیں، نیک کاموں کا حکم دیں اور بُرے کاموں سے روکیں۔یہی وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ہم نے اسلام کے لئے عالمی جنگ جیتنی ہے اور ان ہتھیاروں کو روز مرہ استعمال کرنا اور عادت بنا لینا ہی ایک ایسا اہم فریضہ ہے جو جماعت کو توجہ کے ساتھ ادا کرنا چاہئے۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ محض ہتھیا رسجا لینا ہی کافی ہوتا ہے۔بعض لوگ پستول لگائے پھرتے ہیں۔بعض دوسرے ہتھیار رہا تھوں میں لئے پھرتے ہیں مگر جب وقت آتا ہے تو ان کے ہتھیار ان کو بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ ہتھیار کے لئے ایک روز مرہ کی واقفیت، روز مرہ کا انس ان ہتھیاروں سے، ایسی واقفیت کہ جس کے نتیجہ میں از خود وہ ہاتھوں میں بروقت پہنچیں اور صحیح، ٹھیک نشانہ لگا سکیں۔یہ کام ایسا نہیں جو محض ہتھیار سجانے سے خود بخود آ جاتا ہے۔یہ ایک ایسا کام ہے جس کے لئے وہ لوگ جو ہتھیاروں کو سمجھتے ہیں اور ان سے واقعہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان ہتھیاروں کو روز مرہ کی زندگی کا ایسا حصہ بنا لیتے ہیں کہ ہر وقت ان سے کھیلتے رہتے ہیں بسا اوقات ایسے نشانہ باز میں نے دیکھے ہیں کہ ہاتھ میں پستول ہے تو بار بار ہاتھوں میں اٹھاتے ہیں اور بار بار