خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 606
خطبات طاہر جلد 13 606 خطبه جمعه فرموده 12 اگست 1994ء سے ان کی حقیقتیں پہچان کر جہاں تک توفیق ملتی ہے ان کا عرفان حاصل کر کے ان پر عمل کرنا چاہئے۔پھر فرمایا وَ اقَلِ الصِّحُكَ فَإِنَّ كَفَرَةَ الصّحُكِ تُمِيتُ القَلبَ ابن ماجہ کتاب الذهد حدیث : 4207) ہنسی مذاق کرو مگر اس میں تجاوز نہ کرو، بڑھو نہیں۔بعض لوگوں نے اپنی زندگی کا مقصد ہی ٹھٹھا بنایا ہوتا ہے ان کو ٹھٹھے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ٹھٹھے کے لئے رہتے ہیں اس کے سوا کوئی مقصد ہی نہیں سنجیدہ باتوں کو سوچنے کے لئے سنجیدہ امور میں غم وفکر کے لئے ، دینی مسائل میں اپنی جان کو قربان کرنے کے لئے ان کے دماغ میں مزاج ہی نہیں پیدا ہوتا ، ان کے متعلق ہے یہ حدیث۔فرمایا کہ تم ذرا عمل اختیار کرو پہنے کھیلنے میں ہی اپنی ساری زندگی گنوا بیٹھو گے اگر ایسا کرو گے تو پھر تمہارا دل مرجائے گا اور مرا ہوا دل ہنستا بھی ہے تو کھوکھلا ہنستا ہے اور ایسے لوگوں کو میں نے بہت غور سے دیکھا ہے ان کی ہنسیاں کھوکھلی ہو جاتی ہیں۔ان کے قہقہے بھی بے معنی اور جس طرح خالی ڈھول بج رہا ہے لیکن وہ شخص جو غم بھی کرتا ہے، روتا بھی ہے اس کی ہنسی بھر پور اور بے اختیار اور طبعی اور سچی ہوتی ہے۔پس آنحضرت ﷺ نے کیسی پیاری پہچان ہمارے سامنے رکھ دی فرمایا کہ دل مر جائیں گے اور دل مر جائیں گے تو نہ رونے کے رہیں گے نہ ہننے کے رہیں گے تمہاری زندگی ایک مصنوعی زندگی بنی رہے گی۔ایک ڈھول کی سی آواز اٹھے گی نہ سچی خوشی تمہیں ہننے میں آئے گی نہ رونے کا لطف اٹھا سکو گے۔پس مرے ہوئے دلوں کے ساتھ ایک آدمی زندہ کیسے کہلا سکتا ہے۔یہ وہ چند نصیحتیں تھیں جو آج کے خطبے کے لئے ہیں باقی انشاء اللہ آئندہ۔اب میں ایک اور ضروری اعلان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آج میں ایک بہت ہی اہم نکاح کا اعلان کروں گا اس کا تعارف پہلے کروا دیتا ہوں نکاح نماز جمعہ کے بعد ہوگا اب چونکہ لوگ کم بھی ہو گئے ہیں اور دن بھی کافی بڑے ہیں اس لئے اب نمازیں جمع نہیں کی جائیں گی بلکہ جمعے کے بعد عصر اپنے وقت پر ادا ہو گی۔پچھلے کچھ عرصے سے، کئی دنوں سے ہم یہی کر رہے ہیں تو نماز جمعہ کے بعد سنتیں ادا کرنے سے پہلے احباب تشریف رکھیں ایک اہم نکاح کا اعلان کرنا ہے جو عام عادت کے برخلاف ہے۔عام طور پر جمعہ کے ساتھ میں نکاح نہیں پڑھا کرتا اور جنازوں کو بھی حتی المقدور کسی دوسرے وقت پر ٹالتا ہوں کیونکہ جمعہ کی اپنی ضروریات ہیں۔آج جس نکاح کا اعلان کرنا ہے یہ ہمارے عزیز نسیم مہدی صاحب جو کینیڈا کے امیر ہیں