خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 561 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 561

خطبات طاہر جلد 13 561 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء تمہاری جان جاتی ہے کہ ان کی جاتی ہے۔اگر یہ دیکھنا ہے تو پھر غیرت کون سی ہوئی ؟ غیرت تو وہ ہوا کرتی ہے کہ جب مثلاً ماں کی بے عزتی ہو تو بچے خواہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں، بڑے سے بڑے ظالم کے سامنے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔غیرت تو مرغی سے سیکھو کہ جب اس کے بچوں پر چیل جھپٹتی ہے تو وہ تن جاتی ہے اور چیل کے سامنے اٹھتی ہے اور اس کے مقابلے کے لئے اڑا نہیں کرتی ہے۔جب خون خوار سے کتا جس کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں اس کے چوزوں پر حملہ آور ہوتا ہے تو قطع نظر اس کے کہ اس کی جان پر کیا بنے گی وہ درین صفحہ: 140 بھرتی ہوئی اس کتے پہ جا پڑتی ہے۔یہ عام جانوروں کی غیرت ہے، ہم ایسے ظالم لوگ ہو کہ خدا اور رسول کی عزت کی غیرت کے حوالے دیتے ہو اور قرآن میں جہاں جہاں ان کی بے عزتیوں کا ذکر ہے ان سے آنکھیں بند کر کے گزر جاتے ہو اور کہتے ہو کہ یہاں نہیں۔عیسائی بہت طاقتور لوگ ہیں، ان کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔یہودی بہت طاقتور ہیں، ان کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ہم تو وہیں اپنی غیرت کا مظاہرہ کریں گے جہاں ہم اتنے طاقتور ہوں کہ ہمارے قتل کے نتیجے میں ہمارے منہ پر خراش بھی نہ آ سکے۔اسلامی غیرت کا یہ تصور ہے؟؟ کس کس جگہ انہوں نے اسلام کو بدنام کیا ہے وہ شمار میں نہیں آسکتیں باتیں؟ اب آگے چلئے یہ بھی کہتے ہیں کوئی ایسی بات نہیں۔حضرت مریم کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے ہیں یہود، رکھتے پھریں ہمیں کیا اس سے۔آنحضرت ﷺ کے متعلق کہتے ہیں کہ سب بے عزتیاں برداشت، خدا کی بے عزتی برداشت مگر محمد رسول اللہ کی بے عزتی ہم برداشت نہیں کر سکیں گے۔آئیے اب قرآن کریم سے آنحضرت ﷺ کی ہتک کے واقعات کا اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کا مطالعہ کرتے ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے: وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكُ افْتَرَهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمُ أَخَرُونَ فَقَدْ جَآءُ وَظُلْمًا وَ زُورَان (الفرقان: 5) یہ کہتے ہیں کہ یہ سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں جو محمد نے خود گھڑ لیا ہے اور یہی نہیں یہ ایک اور قوم کا ایجنٹ بھی ہے وَأَعَانَہ عَلَيْهِ اس جھوٹ ، افتراء باندھنے میں اور گھڑنے میں ایک دوسری قوم نے اس کی مدد کی ہے، اپنے لوگ نہیں ہیں۔آخَرُونَ سے مراد ہے کوئی باہر کی قوم ہے جو اس کی مدد کے لئے آئی ہے فَقَدْ جَاء و ا انہوں نے مل کر یہ شرارت کی ہے