خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 558
خطبات طاہر جلد 13 558 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء حرکتیں کرتے ؟ کبھی ایسی قسم کھانے کی جرات نہیں کر سکتا۔جانتا ہے کہ وہ جھوٹا ہے، جانتا ہے کہ قرآن اور محمد رسول اللہ کی سنت سے ان باتوں کا کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔جہاں تک انبیاء کی توہین کا تعلق ہے قرآن کریم بھرا پڑا ہے۔چند آیات نمونہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس میں مسلسل انبیاء کی توہین کا ذکر چلتا ہے اور کسی ایک جگہ بھی انسان کو اس تو ہین کے نتیجے میں توہین کرنے والے کو سزادینے کا اختیار نہیں دیا گیا۔فرماتا ہے كَذَلِكَ مَا آتَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونَ (الذاریات: 53) اسی طرح ان سے پہلے جو رسول آتے رہے ہیں یعنی پہلے رسولوں کا ذکر ہے ان کا ذکر کر کے فرمایا: اسی طرح ان سے پہلے بھی جو رسول آتے رہے ہیں یعنی پہلے جب بھی آتے تھے ان کو ان کے مخالفین نے ان کو جادو گر کہا یا پاگل قرار دیا اور پاگل اور جادو گر قرار دینا کیا مولویوں کے نزدیک عزت کے کلمات ہیں یا تذلیل کے کلمات ہیں ، اگر تذلیل کے کلمات ہیں تو بتائیے ان کی کہاں سزا قرآن کریم نے مقرر فرمائی ہے۔سورۃ یسین آیت 31 میں ہے۔مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ ایک بھی رسول ان بد بخت دنیا والوں کے پاس نہیں آیا مگر ضرور اس سے وہ ٹھٹھا کرتے رہے اور تمسخر اڑاتے رہے۔کیا اس کا نام ہتک رسالت ہے یا نہیں ہے؟ یہ سوال اٹھتا ہے۔اگر رسولوں کا مذاق اڑانا گستاخی نہیں ہے اور ہتک نہیں ہے تو پھر ہتک کا تمہارا تصور کیا ہے؟ اور اگر ہے اور یقیناً ہے تو اس کی سزا قرآن کریم نے کہاں مقرر فرمائی ہے؟ پھر فرمایا: وَمَا يَأْتِيْهِمْ مِنْ نَّبِيِّ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ ( زخرف:8) میں بھی یہی مضمون ہے۔سورۃ الاعراف آیت 61 کے حوالے سے ہے نوح کو ان کی قوم نے کہا إِنَّا لَنَاكَ فِي ضَلالٍ مُّبِينِ ہم تمہیں اول درجے کا گمراہ پاتے ہیں کھلا کھلا ضلالت والا ، راہ راست سے ہٹا ہوا۔مولویوں کے نزدیک پتا نہیں یہ بہتک ہے یا نہیں ہے مگر میں عام انسان کو جس کی عقل اس قدر مسموم نہیں ہو چکی کہ اپنے عقائد کے چکر میں پڑ کر اس میں سوچنے کی طاقت بھی نہ رہی ہو، ان کو مخاطب کرتے ہوئے میں بتاتا ہوں کہ یہ مسلسل ہتک کی باتیں ہیں اور شدید گستاخی کے واقعات ہیں جو قرآن کریم کی رُو سے انبیاء علیہم السلام کے ساتھ پیش آتے رہے۔پھر حضرت نوح کو کہا