خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 495 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 495

خطبات طاہر جلد 13 495 خطبہ جمعہ فرمود : 8 / جولائی 1994ء میں بھی شامل ہوتا ہوں، بعض دیگر یورپین ممالک میں بھی شامل ہوتا ہوں، امریکہ بھی جاتا ہوں۔وہاں اردگرد کے علاقوں سے تو لوگ پہنچ جاتے ہیں لیکن عالمی نمائندگی نہیں ہوتی۔یہ وہ جلسہ ہے جو آنے والا ہے جس میں عالمی نمائندگی اسی انداز پر ہوتی ہے۔جس انداز پہ قادیان یار بوہ کے جلسوں میں ہوا کرتی تھی۔پس UK کی جماعت کے لئے یہ بات بہت مبارک ہے اور جتنی مبارک ہے اسی قدر ذمہ داریوں کو بھی بڑھاتی ہے اور میں خوش ہوں اور مطمئن ہوں کہ UK کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان ذمہ داریوں کو نہایت عمدگی سے نبھاتی چلی جارہی ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہر سال زیادہ عمدگی سے ان ذمہ داریوں کو نبھاتی چلے جائے گی۔پس آنے والے دنوں کے لئے ابھی سے تیاریاں کریں ابھی سے جائزے لیں کہ گزشتہ سالوں میں کیا کمی رہ گئی تھی۔جسے پورا کرنے کے لئے ہمیں محنت کرنی چاہئے۔اب غالبا تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔اس عرصہ میں بہت سے کام ہونے والے باقی ہیں۔ظاہری طور پر جو اسلام آباد کی سجاوٹ اور صفائی کے معاملات ہیں ان پر مسلسل توجہ دی جا رہی ہے اور اس وقت بھی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔خدام بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی محنت سے دور دور سے آتے ہیں اور بہت اخلاص کے ساتھ خدمت کرتے ہیں انصار بھی اپنی توفیق کے مطابق حصہ لیتے ہیں۔لجنات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے اپنے دائرہ کار میں وہاں محنت کرتی ہیں اور اس حصے کو سجاتی اور ستھرا کرتی ہیں جہاں خواتین نے ٹھہر نا ہو۔یہ کام تو ہوتے چلے آئے ہیں اور ہورہے ہیں۔میں خصوصیت سے جو آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ عالمی بھائی چارے کے حوالے سے میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ اگر چرا اکثر باہر سے آنے والے ہمیشہ UK کی جماعت کی خدمات اور اعلیٰ اخلاق سے متاثر ہو کر جاتے ہیں مگر امسال اس سے بھی زیادہ بہتر انداز میں ان کی خدمت کریں، ان کو اپنے حسن خلق سے اپنا گرویدہ بنائیں، ان کو اپنے قریب کریں تا کہ ہر آنے والا بعد میں فاصلے کے لحاظ سے دور ہو جائے مگر دلوں کے لحاظ سے اور بھی زیادہ قریب آ جائے۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ جہاں محبت ہو وہاں فاصلے بڑھنے کے باوجود دل اور زیادہ قربت محسوس کرتے ہیں اور ملنے کی بے چینی فاصلوں کے بڑھنے سے کم نہیں ہوتی اور محبت میں کمی آنے کی بجائے اضافہ محسوس ہوتا ہے۔پس اس پہلو سے چونکہ سب دنیا سے احمدی نمائندے آئیں گے میں چاہتا ہوں کہ UK کی جماعت کو اللہ