خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 427
خطبات طاہر جلد 13 427 خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جون 1994ء اللہی محبت الہی بغض اسوہ رسول ﷺ کی روشنی میں رسول محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں کا حقیقی مفہوم (خطبه جمعه فرموده 10 / جون 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمُ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ ايَتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ پھر فرمایا:۔(آل عمران: 104) یہ آیت کریمہ جس کی پچھلے دو خطبات میں بھی تلاوت کر چکا ہوں اسی کا مضمون جاری ہے لیکن اس سے پہلے میں چند اعلانات کرنا چاہتا ہوں۔مجلس خدام الاحمدیہ ضلع سرگودھا کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ آج سے ان کے اجتماعات شروع ہورہے ہیں اس لئے ان کو بھی خصوصی دعاؤں میں شامل کیا جائے۔جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا پانچواں جلسہ سالانہ کل گیارہ جون سے شروع ہورہا ہے، دو دن جاری رہے گا۔اس میں پہلے دو دن تو علمی تقاریر اور جو روایتی جماعت کے پروگرام ہیں وہ ہوں گے لیکن ایک دن آخر پر مذہبی رواداری کے نام پر سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام بڑے