خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 33 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 33

خطبات طاہر جلد 13 33 33 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جنوری 1994ء کی طرف متوجہ ہو سکتا ہے ورنہ ناممکن ہے کہ کسی کو ایسی دعا کا خیال آئے۔ساری دنیا کے پردے پر عبادت کرنے والوں کی زندگیوں کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں ، پہلوں کا بھی اور اگلوں کا بھی۔آپ کو کہیں اس دعا کی کوئی مثال دکھائی نہیں دے گی۔صبح کے تعلق میں یہ دعا کتنی کامل ہے اور پھر صبح کی روشنی میں دن کی ظاہری روشنی سے مسجد کی باطنی روشنی کی طرف منتقل ہوتے وقت کتنا اعلیٰ اور کتنا ارفع مضمون بیان فرمایا گیا ہے اور کوئی عارف باللہ اس مرتبے تک نہیں پہنچا جس مرتبے تک تمام عارفوں کے سردار حضرت محمد مصطفی عے پہنچے تھے۔پس میں آپ کا مقابلہ دنیا کے عام انسانوں سے کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا۔یہ تو گستاخی ہوگی۔نبیوں کی مثال دے کر کہتا ہوں ان میں تلاش کر کے دیکھ لیں آپ کو اس حدیث کی کوئی مثال دکھائی نہیں دے گی۔کتنا پاکیزہ کتنا ارفع کلام ہے۔کتنا فصیح و بلیغ ہے کہ صبح اٹھتے ہیں اور نور کے خیال سے جب مسجد جاتے ہیں تو یہ دعا کرتے ہیں اور اگر مسجدوں سے آپ نے تعلق قائم رکھا تو یقین کریں کہ آپ کی آنکھوں کو بھی نور عطا ہو گا آپ کی زبان کو بھی نور عطا ہوگا۔آپ کے کانوں کو بھی نور عطا ہوگا۔آپ کے آگے بھی نور ہوگا اور پیچھے بھی اور دائیں بھی اور بائیں بھی اور او پر بھی اور نیچے بھی اور آپ مجسم نور بن جائیں گے کیونکہ تمام نور مساجد سے اور سجدہ گاہوں سے حاصل ہوا کرتے ہیں۔پس اپنی مسجدوں کو آباد رکھیں انہی میں آپ کے دلوں کی آبادی ہے۔انہی میں آپ کے مستقبل کی حفاظت ہے۔آپ کے بچوں کے لئے کوئی ایسی دولت نہیں جو آپ پیچھے چھوڑ کر جاسکیں سوائے اس کے کہ آپ انہیں مسجدوں سے وابستہ کر دیں۔نماز کے بعد فارغ ہو کر آپ یہ دعا کیا کرتے تھے۔اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامِ وَمِنكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَام - (مسلم کتاب المساجد ) اور بھی دعا ئیں تھیں ایک یہ بھی تھی اور اکثر نماز کے معابعد یہی پڑھا کرتے تھے۔اللَّهُمَّ اَنتَ السَّلام وَمِنكَ السَّلَامُ۔اے اللہ تو سلام ہے وَمِنكَ السَّلام اور تجھ سے سلام ہے۔اے جلال اور اکرام کے مالک تیری ذات بہت بابرکت ہے۔اب سلام نماز میں بھی ہم پھیرتے ہیں۔نماز کے بعد سب سے پہلی دعا یہ ہوا کرتی تھی۔پھر ہم دائیں طرف کہتے ہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ پھر بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے ہیں۔تو یہ دو سلام جو ہیں یہ اہل دنیا کو اپنے دائیں اور بائیں اور اپنے گردو پیش پیغام پہنچاتے ہیں کہ ہم تمہارے لئے سلامتی کا پیغام لائے ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اس دعا نے بتایا کہ