خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 349 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 349

خطبات طاہر جلد 13 349 خطبہ جمعہ فرمود و 13 مئی 1994 ء اور انہوں نے مبلغ کو تقویت دی تو وہ ماحول پیدا ہو گیا جس کے نتیجے میں خدا کے فضل سے کوششیں بار آور ہو جایا کرتی ہیں اور اب وہ ماحول ما شاء اللہ بہت عمدگی کے ساتھ اپنے پھل دکھا رہا ہے، اپنے جو ہر دکھا رہا ہے۔جاپان سے متعلق میں ان کو حضرت مصلح موعودؓ کی ایک خواب یاد دلانا چاہتا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ آپ نے ایک چھوٹا پرندہ کمزور سا پکڑا ہے اور یہ جاپان کی مثال کے طور پر آپ کو دکھایا گیا تھا کہ جاپان میں تبلیغ کیسے ہوگی اور وہ اتنا کمزور ہے کہ اسے غالبا میری کوئی والدہ ہیں ام متین تھیں یا کوئی اور مجھے نام یاد نہیں وہ اسے کچھ کھلانا چاہتی ہیں تو حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں کہ ابھی اس کا معدہ کمزور ہے کہ بہت تھوڑا تھوڑا کھلا ؤا ابھی اس میں ہضم کرنے کی طاقت نہیں ہے اور یہ رویا بہت پرانی اخبار میں چھپی ہوئی ہے مجھے اس کی تفصیل یاد نہ رہی ہو تو اس کا مرکزی نقطہ یہی تھا کہ جاپان کی قوم میں ابھی دین کو ہضم کرنے کی طاقت پیدا نہیں ہوئی اور رفتہ رفتہ اتنا کھلاؤ جتنا اسے ہضم کرنے کی طاقت ہے پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کو وہاں صبر بھی دکھانا چاہئے اور حوصلہ بھی اور حکمت کے ساتھ رفتہ رفتہ روحانی غذا دینے کی کوشش کرنی چاہئے جو ساتھ ساتھ ہضم ہوتی چلی جائے۔ایک اجتماع مجلس انصار اللہ USA کا ہے جو تیرھواں سالانہ اجتماع ہے۔کل 14 مئی سے شروع ہو رہا ہے اور 15 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اور ایک جماعت احمدیہ ملتان کے واقفین نو کی تربیتی کلاس ہے۔ان سب کو عمومی طور پر میرا پیغام وہی ہے جو میں خطبے میں سب جماعت کو دے رہا ہوں اور اس خطبے میں بھی اسی سلسلے میں چند اور باتیں کروں گا۔جن آیات کی میں نے تلاوت کا ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اور اللہ کی عبادت کرو اور لَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ ٹھہراؤ۔وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا اور والدین کے ساتھ احسان کا سلوک کرو۔و بِذِی القربی اور اقرباء کے ساتھ بھی، اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بھی اور یتیموں کے ساتھ بھی اور مسکینوں کے ساتھ بھی وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبى اور وہ پڑوسی جو قرب میں رہتے ہوں۔اس کے مختلف معانی کئے گئے ہیں مگر ایک معنی یہ میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں وَالْجَارِ ذِي الْقُرُبی اور وہ پڑوسی جو قریب میں رہتے ہوں۔وَالْجَارِ الْجُنُبِ اور وہ پڑوسی جو پہلو میں رہتے ہیں مگر ویسے رشتہ دار نہیں وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ اور ساتھ اٹھنے بیٹھنے