خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 313

خطبات طاہر جلد 13 313 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء سن کر اسے سمجھانے کی ضرورت ہے بجائے اس کے کہ جو ابا آپ بھی پتھر پہ پتھر ماریں اور سارا ماحول پراگندہ ہو جائے۔پس میں امید رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ جو بہت ہی عظیم الشان نظام شوری خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے دوبارہ ہمیں عطا کیا ہے، یہ اتنا قیمتی نظام ہے کہ اس کی خاطر ہر بڑی سے بڑی قربانی بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔اب میں اس آیت کریمہ کی طرف آتا ہوں جس کی میں نے تلاوت کی تھی۔اس کا تعلق بھی اس مضمون سے ہے جو کچھ عرصے سے جاری ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا اے انسانو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور اس پہلو سے کوئی فرق نہیں ہے، کالا پیدا ہوتا ہے یا گورا پیدا ہوتا ہے، لولہ لنگڑا پیدا ہوتا ہے یا صحت مند پیدا ہوتا ہے۔مشرقی ، مغربی ، شمالی، جنوبی سب مرد اور ا عورت سے پیدا ہو رہے ہیں وَ جَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ اور ہم نے تمہیں قبائل میں اور بڑے بڑے گروہوں میں تبدیل کیا ہے لِتَعَارَفُوا تا کہ تم ایک دوسرے کی پہچان کرسکو، ایک دوسرے کو پہچانتے وقت ان حوالوں سے بات کر سکو۔یہ وہی مضمون ہے جس مضمون کے پیش نظر نام رکھے جاتے ہیں۔ہر انسان کا ایک نام ہے وہ اس کی ذاتی شناخت ہے اور ذاتی شناخت کو آسان بنانے کے لئے پھر قبائلی شناخت بعض دفعہ اس کی قوم کی شناخت، اس کے مذہب کی شناخت، یہ ساتھ مل جاتی ہیں تو نام کا مقصد پورا ہو جاتا ہے مگر انسان انسان ہی ہے۔اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انقُكُم تم میں سب سے معزز خدا کے نزدیک وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی اِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَيْرٌ يقنا اللہ تعالیٰ بہت علم رکھنے والا اور بہت باخبر ہے۔یہاں اَكْرَمَكُمْ کے متعلق میں کچھ مزید کہنا چاہتا ہوں۔انسان دنیا میں سب سے اول تو روٹی کے لئے جیتا ہے، کمائی کے لئے جیتا ہے، اقتصادی طور پر وہ زیادہ سے زیادہ اپنے وجود کو پھیلانا چاہتا ہے اور پھر اس کے علاوہ اولاد ہے، باقی رہنے والی نسلیں ہیں، خاندان ہیں، تعلقات ہیں، دوستیاں ہیں، قومی وقار ہیں، ان سب کی خاطر جیتا ہے۔پھر قوت کے لئے جیتا ہے، طاقت حاصل کرتا ہے اور طاقت کے ذریعے وہ اپنے آپ کو دوسروں سے برتر دکھاتا ہے۔یہ پہلے دو جومحرکات ہیں یہ عموما جانوروں میں بھی پائے جاتے ہیں لیکن جب آپ طاقت والے حصے میں داخل ہے۔