خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 291
خطبات طاہر جلد 13 291 خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اپریل 1994ء آدمیوں کی خوبیاں ہی ساری جماعت کے حق میں نہ بٹتی پھریں بلکہ ہر احمدی کو کچھ نہ کچھ نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق ملے۔دوسرے بھی بعض اجتماعات ہیں مثلاً جلسہ سالانہ جو ہور ہے ہیں ان میں ایک جماعت احمد یہ سری لنکا کا جلسہ سالانہ ہے 24 اپریل، اتوار سے شروع ہوگا اور 25 راپریل کو ختم ہو گا۔یہ جماعت چھوٹی سی ہے مگر اٹھنے والی جماعت ہے۔گزشتہ چند سالوں سے خدا تعالیٰ کے فضل سے ان میں ایک بیداری کی لہر دوڑی ہوئی ہے اور وہ اب بڑھنا اور پھولنا پھلنا سیکھ رہے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ جلد جلد ان کو باقی دنیا کی جماعتوں کی سطح پر تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کا سلیقہ عطا فرمائے حوصلہ بخشے، ان کی معاونت فرمائے اور ان کے بھی نیک اثر سارے ملک پر اسی طرح قائم ہوں جیسے نانا کے نیک اثر قائم ہیں۔مجالس شوریٰ میں سے دو مجالس ہیں۔ایک جماعت احمدیہ USA کی مجلس شوری ہے اور ایک جماعت احمد یہ ناروے کی۔یہ دونوں مجالس شوری تین دن تک جاری رہیں گی اور 24 راپریل کو اختتام پذیر ہوں گی۔مجلس شوری سے متعلق میں گزشتہ خطبے میں تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں ان سب باتوں کو دہرانے کی ضرورت نہیں۔یہ خطبے ان جماعتوں نے براہ راست سنے ہیں۔پس اسی مضمون کو اپنی اس شوری پر بھی چسپاں کریں اور اسی کی ہدایت کے مطابق کام کریں۔مرکزی بات اس خطبے کی یہ تھی کہ کوئی قوم حقیقت میں مشورہ دینے کی اہل نہیں ہوتی جب تک آپس میں محبت نہ پائی جائے اور محبت کے بغیر مشورے کی کوئی حقیقت نہیں ہے، ورنہ محبتوں کے بغیر کے مشورے تو دشمنی بن جایا کرتے ہیں ، وہ تو ایک عذاب بن جاتے ہیں۔آپ کو یاد ہوگا کہ گلف وائر“ (Gulf War) سے پہلے امریکہ کے ایمبیسیڈر کی طرف سے صدر صدام کو مشورہ دیا گیا تھا کہ کویت پر حملہ کرنا تمہاری مرضی ہے، تمہارا کام ہے، ہمیں اس سے کیا اور اس طرح ایک شہ دے دی گئی۔بہت ہی ان دنوں اس کے چرچے تھے، اخبارات میں بات اچھالی گئی اور کئی امریکیوں نے اس کے ثبوت مہیا کئے کہ درست بات ہے۔تو مشیر کے لئے نیک دل اور محبت کرنے والا ہونا ضروری ہے۔اگر محبت سے عاری دل ہو تو حقیقت میں مشورہ دیا ہی نہیں جاسکتا اور قرآن کریم نے مشوروں کو اور باہمی محبت کو اکٹھا باندھا ہے۔پس اس پہلو سے میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے رابطے بڑھائیں، خصوصاً امریکہ میں اس بات کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں مدتوں پہلے جو افریقن