خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 271 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 271

خطبات طاہر جلد 13 271 خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1994ء جماعت کی زندگی خلافت اور شوریٰ میں ہے۔مجلس شوری جماعت کے باہمی تعامل کا نام ہے۔( خطبه جمعه فرموده 15 را پریل 1994ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ (الانفال: 64) فَمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ ۚ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ پھر فرمایا:۔(آل عمران: 160 ) پہلی آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ الانفال کی چونسٹھویں آیت ہے جس کی گزشتہ جمعے میں بھی میں نے تلاوت کی تھی مگر مجھے بتایا گیا ہے کہ میں نے اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ کی بجائے الَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمُ پڑھ دیا تھا کیونکہ اسی مضمون کی انہی لفظوں میں ایک اور آیت