خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 254
خطبات طاہر جلد 13 254 خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اپریل 1994ء سالانہ جلسہ آج 8 / اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور 10 اپریل تک جاری رہے گا۔چونکہ آج فرانسیسی بولنے والے ممالک کے اجتماعات کی اکثریت ہے اس لئے انہیں اپنی ٹوٹی پھوٹی فرانسیسی زبان ہی میں میں مبارک باد دیتا ہوں۔Je vous souhaite beaucoup de succes a l'occasion de votre Jalsa۔اس کے بعد گوئٹے مالا ہے۔گوئٹے مالا میں ایک بہت ہی عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس کا تعلق چاند سورج گرہن کی پیشگوئی سے ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت عمدہ ملک گیر انتظامات کئے ہیں کہ کثرت کے ساتھ نمائندگان وہاں پہنچیں اور سارے گوئٹے مالا کو اطلاع ہو جائے کہ آج سے سو سال پہلے ایک عظیم الشان پیش گوئی اپنی انتہائی شان اور غیر معمولی چمک دمک کے ساتھ پوری ہوئی، جو پیشگوئی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اس وقت سے تیرہ سو سال پہلے اپنے مہدی کی نشانیوں کے طور پر بیان فرمائی تھیں۔پس ان سب اجتماعات کو میں اپنی طرف سے اور عالمگیر جماعت احمدیہ کی طرف سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ اور مبارک باد کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا اور یہ آپ کا ارشاد الحکم جلد نمبر 6 نمبر 29 صفحه 5-17 را گست 1902ء سے لیا گیا ہے۔آپ نے فرمایا: ”ہماری جماعت کی ترقی بھی تدریجی اور گزرع (یعنی کھیتی کی طرح) ہوگی اور وہ مقاصد اور مطالب اس بیج کی طرح ہیں جو زمین میں بویا جاتا ہے اور وہ مراتب اور مقاصد عالیہ جن پر اللہ تعالیٰ اس کو پہنچانا چاہتا ہے ابھی بہت دور ہیں۔وہ حاصل نہیں ہو سکتے ہیں جب تک وہ خصوصیت پیدا نہ ہو جو اس سلسلہ کے قیام سے خدا کا منشاء ہے۔تو حید کے اقرار میں بھی خاص رنگ ہو، تبتل الی اللہ ایک خاص رنگ کا ہو، ذکر الہی میں خاص رنگ ہو حقوق اخوان میں خاص رنگ ہو۔“ ( ملفوظات جلد 2 صفحہ : 67) اس میں وہ چار مقاصد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں جن کے حصول کے بغیر جماعت احمد یہ اپنی بعثت کی غرض کو پورا نہیں کر سکتی اور ان میں سے پہلے