خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 253 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 253

خطبات طاہر جلد 13 253 خطبہ جمعہ فرمودہ 8 را پریل 1994ء حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی نصیحتیں بنی نوع انسان کے لئے امن کی ضمانت ہیں۔( خطبه جمعه فرمودہ 8 اپریل 1994ء بمقام بیت السلام فرانس) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَالَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ) پھر فرمایا:۔(الانفال:64) آج کے خطبے کے ساتھ بعض اجتماعات کا اعلان بھی کرنا ہے جو مختلف دنیا کے ممالک میں اس وقت منعقد ہورہے ہیں۔سب سے پہلے تو مجلس خدام الاحمدیہ ضلع میر پور آزاد کشمیر کی طرف سے اطلاع ہے کہ ان کا خدام کا اجتماع اور مجلس اطفال الاحمدیہ ضلع سرگودھا اور مجلس انصار اللہ ضلع جھنگ کا سالانہ اجتماع کل یعنی گزشتہ روز سے شروع ہے اور آج انشاء اللہ بروز جمعہ اختتام پذیر ہو گا۔مجلس خدام الاحمدیہ فرانس کا آٹھواں سالانہ اجتماع آج 8 را پریل سے شروع ہو رہا ہے اور انشاء اللہ دودن جاری رہے گا اسی طرح مجلس انصار اللہ فرانس کا اجتماع بھی خدام ہی کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ کا (Cote De Ivore اس کو کہتے ہیں ) ان کا تین روزہ