خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 241 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 241

خطبات طاہر جلد 13 241 خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1994ء کی جلدوں پر ایک زلزلہ سا طاری ہو جاتا ہے کئی دفعہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جذبات کی شدت میں واقعۂ انسان پر جھر جھری طاری ہوتی ہے اور اس کے بعد پھر دل کلیہ نرم ہو کے خدا کی راہوں میں بچھ جاتا ہے اور یہ باہر سے اثر شروع ہوتا ہے اندر تک، گہرے دل کے اندر داخل ہو کر اس کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔فرمایا الی ذِكْرِ اللہ کس طرف حرکت کرتے ہیں اللہ کے ذکر کی طرف۔ان کا باہر بھی ذکر الہی بن جاتا ہے اور ان کا اندر بھی ذکر الہی بن جاتا ہے اور ذکر الہی ان کے چہروں پر اپنے اثر دکھاتا ہے وہاں سے اثر شروع ہو کر دلوں کی گہرائی تک پہنچتا ہے۔ذلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَشَاءُ یہ ہے اللہ کی ہدایت جسے چاہتا ہے وہ عطا فرماتا ہے۔وَ مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادِ ہاں جسے وہ گمراہ ٹھہرا دے اس کو پھر کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔اب یہاں بھی پہلی آیت کے نقشے کو دوبارہ آپ کے سامنے اُجالا ہے۔دوبارہ اسی مضمون کو اسی ترتیب سے پیش فرمایا ہے۔فرمایا یا تو وہ لوگ ہیں جن کا دل خدا کے ذکر کے لئے کھل چکا ہے اسلام کے لئے کھل چکا ہے اور یا وہ لوگ ہیں فَوَيْلٌ لِلْقَسِيَةِ قُلُوبُهُمْ توان دونوں کے درمیان تیسری راہ نہیں۔تم نے اگر پہلی راہ کو اختیار کرنا ہے تو کیسے کرو۔فرمایا، پہلے تو خوف الہی سے یہ راہ آسان ہو گی۔اللہ کا خوف ہو تو یہ آیات جو غیر معمولی اثر رکھتی ہیں یہ خود تمہارے اندر انقلاب بر پا کر دیں گی اور دوسرے یہ کہ آخری فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔یاد رکھو جسے اللہ چاہے ان لوگوں میں سے بنادے جن کے متعلق فرمایا اَفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ جن کا دل اللہ نے اسلام کے لئے کھولا ہے اور جن کو چاہے ان بد بختوں میں سے بنا دے جن کے متعلق فرمایا فَوَيْلٌ لِلْقَسِيَةِ قُلُوبُهُمُ کہ ان کے دل اللہ کے ذکر سے سخت ہیں اسے قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔پس جب آخری فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے تو خدا ہی سے دعا مانگو۔وہی سورہ فاتحہ کا مضمون ہے جو خود کتبا مثانی کہلاتی ہے ایسی کتاب ہے جو بار بار دہرائی جانے والی ہے، ام الکتاب ہے اور بار بار دہرائی جاتی ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اے خدا تیری تعریف سن لی، تیرے ذکر نے دل پر بہت گہرا اثر کیا اور ہم صرف تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں اور کسی کی نہیں چاہتے وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ مگر تیری مدد کے بغیر ممکن نہیں اس لئے مدد بھی تجھ ہی سے چاہتے ہیں۔اس آیت کریمہ کی روشنی میں جو مختلف مضامین از خود آپ پر کھلتے چلے