خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 232
خطبات طاہر جلد 13 232 خطبہ جمعہ فرمودہ 25 / مارچ 1994ء کی طرح وطن بن جائیں جن صحابہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنے دلوں میں بسا لیا تھا۔دوبارہ اس پیغام سے چمٹیں، اسے اپنے دلوں میں بسائیں اور پھر دیکھیں آپ کی حالتیں کس طرح جلد جلد تبدیل ہوں گی اور مجھے خوشی ہے کہ سیالکوٹ میں میری گذشتہ تنبیہ کے بعد جلد جلد تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔کثرت سے مجھے وہاں سے خط ملتے ہیں اور چھوٹے بڑے مرد عور تیں سب لکھ رہے ہیں کہ ہمارے دلوں پر گہرا اثر ہے اور ہم اللہ کے فضل کے ساتھ باقاعدہ ایم۔ٹی۔اے سے فائدہ اٹھارہے ہیں اور ہمارے دلوں میں نئے ولولے پیدا ہور ہے ہیں دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمارا قدم ترقی کی طرف پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھائے۔میری بھی دعا ہے۔ساری دنیا کی جماعتوں کو بھی سیالکوٹ کو اس پہلو سے اپنی دعا میں یا درکھنا چاہئے اور تمام دنیا کے داعیین الی اللہ کو بھی یادرکھیں۔ذکر الہی زبان پر بھی ہو اور دل میں بھی بسا ہو۔پھر آپ خدا کی طرف بلانے والے ہوں تو آپ کی دعوت میں ایک عظیم شان پیدا ہو جائے گی۔ایک ایسی قوت جاذ بہ پیدا ہو جائے گی کہ کوئی دنیا کی طاقت اس کور دنہیں کر سکے گی۔آمین