خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 233
خطبات طاہر جلد 13 233 خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1994ء تمام مذاہب کا مقصد بندے کی اللہ سے محبت پیدا کرنا ہے۔ذکر الہی سے غافل شخص عملاً کفر کرتا ہے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1994ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں۔أَفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَبِّهِ فَوَيْلٌ لِلْقَسِيَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللَّهِ أُولَبِكَ في ضَللٍ مُّبِينٍ اللهُ نَزَّلُ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهًا مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُم إلى ذِكْرِ اللهِ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ (الزمر: 23، 24 ) پھر فرمایا:۔ان آیات کا ترجمہ اور اس مضمون سے متعلق کچھ تشریح کرنے سے پہلے میں چند اعلانات کرنا چاہتا ہوں۔آج بھی دنیا بھر میں مختلف جگہوں پر کچھ اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، کچھ جلسے ہو رہے ہیں اور کچھ اور مختلف نوع کی کلاسز جاری ہیں مثلاً جرمنی میں اس وقت بوسنین نو احمد یوں کی ایک