خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 228 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 228

خطبات طاہر جلد 13 228 خطبہ جمعہ فرموده 25 / مارچ 1994ء بچپن سے دل میں ایک نفاست بھی تھی اور کپڑے اچھے لگتے تھے اور خدا کی خاطر سب کچھ بھلا دیا تھا۔پس جس نے خدا کی خاطر اپنی ایک گہری تمنا کو بھلا دیا اللہ نے اس تمنا کو نہیں بھلایا اور وہ خود فرما تا تھا کہ اے عبدالقادر یہ کپڑا پہن یہ تجھے اچھا لگے گا اور یہ دنیا کے عام تعلقات میں بھی بات دیکھی گئی ہے۔بعض بیبیاں خاوندوں سے مطالبے نہیں کرتیں اس خوف سے کہ ان پر بوجھ نہ پڑ جائے۔بعض بچیاں خاوند اور باپوں سے مطالبہ نہیں کرتیں۔تو وہ ماں باپ اگر تو فیق رکھتے ہیں اور ذہین ہوں تو وہ خود دیکھ کر کہتے ہیں اگر ماں ہے تو بیٹی کو کہے گی بیٹی یہ کپڑا تم پر اچھا لگے گا یہ ضرور لے لو۔بعض بیاہ شادی کے بعد غریب گھروں میں چلی جاتی ہیں یا ان کے خاوند بعد میں غریب رہ جاتے ہیں تو ان کی مائیں بھی اس بہانے سے کہ ان کی غیرت کو ٹھیس نہ لگے کوئی چیز پسند کر کر کے ان کو دیتی ہیں۔یہ سارے محبت کے رشتے ہیں اور ذکر الہی کی جان محبت ہے اگر محبت نہ ہو تو منہ کے ذکر کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتے۔صرف تسبیح پھیر نے والی بات ہے۔تسبیح کے دانوں سے خدا ہاتھ نہیں آتا بلکہ جو خدا کا ذکر کرتا ہے وہ تسبیح کے دانے بن جاتا ہے اسے دیکھ کر لوگ خدا کو یاد کرتے ہیں وہ ایک خدا نما وجود بن جاتا ہے اور یہ بات اللہ کی محبت کے بغیر انسان کو نصیب نہیں ہو سکتی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں وہ بھی تسبیحات ہی ہوتی ہیں یعنی رونے میں اتنا ثواب نہیں جتنا عارف کے ہننے میں ہے۔کیوں ؟ وہ بھی تسبیحات ہی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے عشق اور محبت میں رنگین ہوتا ہے یہی مفہوم اور غرض اسلام کی ہے کہ وہ آستانہ الوہیت پر اپنا سر رکھ دیتا ہے۔(ملفوظات جلد 4، صفحہ 15 تا16) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذکر الہی میں سب سے زیادہ نمازوں پر زور دیتے تھے اور نماز ہی کو ذکر کا معراج بتاتے تھے نماز ہی کو ذ کر کی جان قرار دیتے تھے۔آج مجھے یہ کہا گیا ہے کہ بعض تربیتی اجتماعات ہیں یا جلسے ہیں ، ان کے ذکر میں میں اب ان کو نماز کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ایک اعلان ہے جماعت ہائے احمد یہ بورکینا فاسو کے لئے۔بورکینا فاسو افریقہ کا ایک فرانسیسی بولنے والا ملک ہے ان کا آج 25 / مارچ سے جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے جو انشاء اللہ 27 / مارچ بروز اتوار تک جاری رہے گا ان کے ہاں بھی ڈش انٹینا لگا ہوا ہے وہ کہتے ہیں ہم بھی پروگرام دیکھتے ہیں اور ہماری جماعت کی بڑی حوصلہ افزائی ہوگی اگر اس موقع پر آپ