خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 226 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 226

خطبات طاہر جلد 13 226 خطبہ جمعہ فرمودہ 25 / مارچ 1994ء پس ذکر الہی کے ساتھ یہ بیج بوؤ اور محنت کرو اور پھر دعائیں کرو تو ہر گز بعید نہیں کہ جن باتوں کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، جن اعدادو شمار کو پورا کرنے کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان سے بڑھ کر تمہیں عطا کر دے اور گزشتہ سالوں میں بہت سے ایسے ملک ہیں جہاں اخلاص کے ساتھ یہ وعدے کئے گئے اور محنت کی گئی اور ان سب کی توقعات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا۔پس ذکر الہی کا اس مضمون سے بھی بڑا گہرا تعلق ہے اپنی دعوت الی اللہ کو ذکر الہی سے معمور کر دیں اور یہ بھی یا درکھیں کہ ذکر الہی صرف ایک غرض کی خاطر موقع پر نہیں کیا جاتا بلکہ ذکر الہی ہر موقع میں خود داخل ہو جاتا ہے اگر اس کے فرق کو آپ نے نہ سمجھا تو آپ غلط رستے پر چل پڑیں گے۔اس لئے ذکر الہی نہیں کرنا کہ کھیت بڑھیں بلکہ اصل بات مولوی صاحب کی یہ تھی کہ ان کو عادت تھی نفل پڑھنے کی اور وہ رہ نہیں سکتے تھے نفل کے بغیر۔میں نے بھی ان کے ساتھ کچھ سفر کر کے دیکھے ہیں بے حد دعا گو اور نفل پڑھنے والے بزرگ تھے تو کھیتوں میں جاتے تھے کھیت دیکھے، ساتھ چلو اچھا ہے وقت ملا ہے تھوڑ اسا ، دو نفل ہی پڑھ لیں تو ان معنوں میں جب نفل پڑھتے تھے تو کھیتی پر بھی رحم آ جاتا تھا اس کے لئے بھی دعائیں مانگ لیتے تھے تو یہ نہیں تھا کہ تجارت کی خاطر خدا کو یاد کیا گیا ہے جس کا رسول کریم ﷺ نے ذکر فرمایا ہے ایسا شخص مراد نہیں ہے۔فرمایا ہے ذکر الہی ایسا اس پر غالب ہے کہ جب تو جہات کو بازار اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اس وقت بھی ذکر الہی اس پر قبضہ کئے رہتا ہے اور بار بار چھین کر بازار سے ان تو جہات کو اپنی طرف کر لیتا ہے۔ایسا شخص جب ذکر الہی کرتا ہے پھر تجارت کے لئے بھی دعا دل سے نکل ہی جاتی ہے اور اگر نہ بھی نکلے تو ایسے شخص کی دعا بعض دفعہ اس کی ضرورت ہی بن جاتی ہے اور بسا اوقات ایسا دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص جو اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والا ہو اس کی ضرورت خود دعا بن جاتی ہے۔وہ لفظوں میں اس کو ڈھالے یا نہ ڈھالے۔پس ایسے ذکر الہی کے عادی بن جائیں کہ آپ کی ضرورتیں آپ کی دعا بن جائیں۔آپ کے بازار زندہ ہو جائیں آپ کے کھیتوں میں نئی زندگی دکھائی دینے لگے جو آسمان سے اترتی ہے اور ہر احمدی کے ہر کام میں برکت پڑے اور یہ ذکر الہی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔’ جب دل خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق اور عشق پیدا کر لیتا ہے تو وہ