خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 225 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 225

خطبات طاہر جلد 13 225 خطبہ جمعہ فرموده 25 / مارچ 1994ء ایک ایک کھیت پر دعائیں کی ہیں اس کے سوا میں کچھ نہیں جانتا۔اس کو کہتے ہیں ذکر الہی۔وہ تجارت میں بھی ذکر الہی کر رہے ہوتے ہیں، کھیتی باڑی میں بھی ذکر الہی کر رہے ہوتے ہیں اور مولوی منشی عبد اللہ صاحب جو مولوی عبد اللہ صاحب کہلاتے تھے ان کا ذکر الہی دعوت الی اللہ میں ڈھلا ہوا تھا، دن رات دعوت الی اللہ کرتے تھے۔حضرت مصلح موعود بتایا کرتے تھے کہ جب وہ کھیت میں ہل چلا رہے ہوتے تھے تو کسی کو بلا لیتے تھے کہ بھئی یہ کتاب تھوڑی سی پڑھ کے سنا دو میں تو ہل چلا رہا ہوں تو تم یہ پڑھو۔اور کبھی کسی ہل چلاتے ہوئے کے پاس چلے جایا کرتے تھے اور اس کو کہتے تھے کہ تمہیں پڑھنا لکھنا آتا ہے میں تمہارا ہل چلاتا ہوں تم یہ کتاب پکڑ لو اور یہ مجھے سناؤ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی تازہ تحریر یا ” الحکم کی کوئی عبارت وغیرہ ان کو دے دیا کرتے تھے اور اس طرح اللہ کے فضل سے ان کو بڑے پھل لگے ہیں۔ہر سال سو بیعتوں کا وعدہ کروایا اور تادم آخر اس پر قائم رہے اور ضرور وہ وعدہ پورا کر دیا کرتے تھے۔آج کل دوست مجھے خط لکھ رہے ہیں کیونکہ بہت سی جماعتوں میں دعوت الی اللہ کا ایسا رجمان پیدا ہو گیا ہے کہ کثرت سے لوگوں نے وعدے کئے ہیں کہ ہم اتنے احمدی ضرور بنائیں گے جن کو اللہ تعالیٰ نے ان کی توفیق سے بہت بڑھ کر سابق سالوں میں اپنے وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائی نتیجہ یہ نکلا کہ اب انہوں نے اور بھی بڑھا چڑھا کر وعدے کر لئے ہیں کہ جی اللہ پر تو کل ہے اور اس تو کل کی ایک بنا ہے۔پہلے جب انہوں نے وعدے کئے تھے تو ان وعدوں کے مطابق محنت کی تھی اور محنت سے آگے جو بات پڑی ہوئی تھی جو ان کی محنت کی حد سے باہر تھی وہ خدا نے ان کو پہنچا دی، اپنے فضل سے عطا کر دی۔تو ان کا حق ہے کہ بڑھ چڑھ کر وعدے کر یں۔جو طاقت ہے وہ محنت کر رہے ہیں اور پھر لکھتے ہیں کہ باقی دعا سے کمی پوری ہوگی اور بعض لوگ ہیں جو دعا کے لئے لکھ رہے ہیں لیکن ساتھ محنت کوئی نہیں۔تو میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ اگر خدا ایک زمیندار کی کھیتی میں دعاؤں کی برکت سے عام دنیا کے قانون سے ہٹ کر غیر معمولی برکت دے سکتا ہے، اگر ایک تاجر کی تجارت میں اس کی دعا اور ذکر الہی کی برکت سے غیر معمولی برکت ڈال سکتا ہے تو وہ اپنے کام میں کیوں برکت نہیں ڈالے گا۔یہ زراع تو وہ ہیں جو اس کی کھیتی لگا رہے ہیں ،اس کے بیج بورہے ہیں۔