خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 213 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 213

خطبات طاہر جلد 13 213 خطبه جمعه فرموده 25 / مارچ 1994ء ذکر الہی کسی خاص موقع پر غرض کی خاطر نہیں کیا جاتا۔یہ ہر موقع میں خود داخل ہوتا ہے، نمازوں کو ذکر الہی سے بھریں۔( خطبه جمعه فرموده 25 / مارچ 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَلَا اَوْلَادُكُم عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْخَسِرُونَ ) (المنافقون: 10) پھر فرمایا:۔ذکر الہی پر ایک خطبات کا سلسلہ چل رہا تھا جو بیچ میں بعض دوسرے موضوعات پر خطبات کے نتیجہ سے منقطع ہوا۔اب اس کے غالبا تھوڑے حصے باقی ہوں گے کیونکہ جو بھی میں نے اس کے نوٹس تیار کئے تھے ان پر میں نے نظر ڈالی ہے اب غالبا ایک دو خطبوں کا مضمون اس سلسلے میں باقی ہو گا۔ذکر الہی کا مضمون تو لا متناہی ہے مگر جن مختلف پہلوؤں سے میں جماعت کے سامنے اسے پیش کرنا چاہتا تھا وہ پہلو اب انشاء اللہ ایک دو خطبوں میں ختم ہو جائیں گے پھر اس کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جس عبارت سے میں نے یہ مضمون اخذ کیا تھا اس عبارت کا آخری جملہ جو ہے اس کی تشریح میں پھر میں انشاء اللہ تعالیٰ ایک نیا سلسلہ شروع کروں گا۔