خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 210
خطبات طاہر جلد 13 210 خطبه جمعه فرموده 18 / مارچ 1994ء بات سے غافل نہ ہوں یہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عظیم قربانیوں کی نتیجہ میں ہے ساری زندگی دکھ محسوس کیا ہے، ساری زندگی اپنی جان فدا کی ہے اور اس عہد پر آخری دم تک قائم رہے کہ میں غافل نہیں رہوں گا میں وعدہ کرتا ہوں، دعائیں بھی کرتا رہوں گا جو کچھ میرے بس میں ہے وہ میں کرتا رہوں گا، چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک تمہیں پاک وصاف نہ کر دوں۔اور یہ جو خدا کے پاک وجودوں کی دعائیں ہیں یہ ان کی زندگی تک نہیں رہتی ان کے بعد ان کے زمانے میں ممتد ہو جایا کرتی ہیں اور جتنے بھی فیض آج نازل ہوں گے یا کل نازل ہوں گے اس کا گہرا تعلق اس امام برحق سے ہے جس نے حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی مقبول دعاؤں نے پیدا کیا یعنی اللہ نے آپ کی دعاؤں کو قبول فرما کر آپ کو امام مہدی کی خوشخبری دی جس کے دونشانات آج سے سو سال پہلے دکھائے گئے۔فرماتے ہیں میں ایسا نہیں ہوں جو غفلت سے ان باتوں کو چھوڑ دوں مگر ” جنہوں نے اس سلسلہ میں داخل ہونا اور بصدق قدم اختیار کر لیا ہے میری دعائیں ان کے کام آئیں گی۔“ اب یہ بھی مضمون ایسا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا عظیم نشان ہے یوں لگتا ہے کہ یہ شمعیں پکڑ کی ہوئی ہیں آپ نے اپنے حق میں گواہی دینے والی۔انسان صمیم قلب کہا کرتا ہے کہ عموما کہ جنہوں نے صمیم قلب سے مجھے اختیار کر لیا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیا فرما رہے ہیں صدق قدم سے اختیار کیا اب صدق قدم کا ذکر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ (یونس :۳) اور وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں ان کو خوشخبری دو ان کے رب کی طرف سے کہ ان کے لئے قَدَمَ صِدْقٍ ان کے رب کے نزدیک۔اَنَّ لَهُمُ میں یہ بتایا ہے کہ اس لئے وہ خدا کو پیارے ہیں کہ وہ قدمِ صدق رکھتے ہیں صرف ایمان کی وجہ سے نہیں۔وہ لوگ جو ایمان لائیں ہیں ان کو خدا کی طرف سے خوشخبری اس لئے ہے اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ اس کا یہ مطلب بھی بن رہا ہے جس کی طرف میں خصوصیت سے اشارہ کرنا چاہتا ہوں کہ خالی ایمان کی وجہ سے نہیں خدا کو جو ان کی ادا پسند آئی ہے وہ یہ ہے کہ ایمان لے آئے اور پھر قدم صدق اختیار کیا۔قَدَمَ صِدْقٍ میں ایمان کا پس منظر بھی شامل ہے اور بے ڈولے بغیر لغزش کھائے صداقت کی راہوں کو مضبوط قدموں کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کا