خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 189 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 189

خطبات طاہر جلد 13 189 خطبہ جمعہ فرموده 11 / مارچ 1994ء تینوں کا قافلہ لاہور سے قادیان کے لئے روانہ ہوا اور وہ سورج گرہن جس تاریخ کو لگنے کی توقع تھی یعنی اٹھائیس کو اس سے ایک دن پہلے وہ مارا مار بٹالہ تک پہنچے کہ دوسرے دن صبح ہی سورج نکلنے سے پہلے پہلے وہاں پہنچ جائیں مگر کوئی تانگہ کوئی یکہ تیار نہ ہوا وہ بے چارے پھر پیدل چل پڑے اور سحری کے وقت جا کر وہ قادیان پہنچے اور اس طرح احمدیوں میں ایک عام رجحان پیدا ہو چکا تھا کہ اس دن کو خصوصیت سے قادیان میں گزاریں اور اس نشان کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔اب دیکھیں اللہ کی کیسی شان ہے کہ خدا نے ان توقعات کو کیسا پورا فرمایا۔اسی دن صبح زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا نو بجے سورج گہنایا گیا اور سب کی آنکھیں اس طرف تھیں اور نماز کسوف وخسوف بھی شروع ہو گئی تھی اور دلوں میں جو کیفیت ہوگی ہم اس کا تصور نہیں کر سکتے۔حیرت انگیز بات ہے تیرہ سو سال پہلے ایک پیشگوئی تھی کہ ہمارے مہدی کے لئے آسمان اس طرح گواہی دے گا ایک گواہی آچکی تھی دوسری پر نظریں تھیں اور اس دن قادیان میں انہوں نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ملا اصدق الصادقین کی پیشگوئی کے عین مطابق بعینہ اسی طرح ہوا جیسا فرمایا گیا تھا۔شروع میں وہ سورج ذرا ہلکا گہنایا گیا تھا اور اس پر کچھ صحابہ نے باتیں شروع کر دیں کہ لو جی یہ تو ہلکا سا ہے یہ نہ ہو کہ مولوی کہیں کہ گہنایا ہی نہیں گیا تمہیں وہم ہے۔لیکن ابھی یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ پورا سورج گہنا گیا اور نو سے گیارہ بجے تک یہ عجیب نظارہ وہاں ان لوگوں نے دیکھا۔یہ وہ پیشگوئی ہے جس کے پورا ہونے پر آج ایک سو سال گزر چکے ہیں اور یہ وہ رمضان ہے کہ سو سال بعد اس طرح پھر آیا ہے ان پیشگوئیوں کے نشان ہمارے تک لایا ہے اور عجیب بات ہے کہ جمعہ نے اس میں ایک خاص کر دار ادا کیا ہے اور وہ یہ کہ چاند گہنایا گیا ہے اس مہینے میں ، وہ جمعرات کا دن غروب ہونے کے بعد جمعہ کی رات شروع ہونے پر گہنایا ہے اور جو سورج گہنایا گیا تھا (یعنی میں بتارہا ہوں کہ گہنایا گیا ) کی تاریخ اس طرح بنتی ہے کہ تیرہ تاریخ جو اس زمانے کی تھی وہ جب اس رمضان میں آئی تو جمعرات کا دن ختم ہو چکا تھا جمعہ کی رات شروع ہو گئی تھی اور ہم نے جو جشن منایا وہ دراصل جمعہ کی رات کو جشن منایا ہے اور آج جب کہ سورج گہنانے کا دن آیا ہے اٹھائیس تاریخ آئی ہے تو آج جمعہ کا دن ہے۔تو وہ جمعہ جو غیر معمولی طور پر جماعت احمدیہ کے لئے برکتوں کے لئے مقرر ہو چکا ہے جو