خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 178 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 178

خطبات طاہر جلد 13 178 خطبہ جمعہ فرمودہ 11 مارچ 1994ء کی عادت نہ ہو ، جنہیں روزے رکھنے کی عادت نہ ہو، ان کے لئے تو سال بھر میں یہ ایک ہی جمعہ ہے جوان کے لئے سب قسم کی خوشیوں اور برکتوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔پس سارا سال اس جمعہ کا انتظار کرتے ہیں اور پھر رمضان مبارک میں اس جمعہ کا انتظار کرتے ہیں اور اس کا نام جمعتہ الوداع رکھا ہوا ہے۔یعنی رخصت ہونے والا جمعہ یا رخصت کرنے والا جمعہ۔اسی طرح بالآخر وہ جمعہ آیا کہ رمضان رخصت ہوا اور رمضان کے نتیجہ میں جو پابندیاں عائد ہوئی ہیں ان پابندیوں سے گویا چھٹکارا نصیب ہوا۔ایک یہ وہ تصور ہے جو عامی تصور ہے اور ایک وہ تصور ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ہمارے سامنے پیش فرمایا کہ رمضان مبارک میں ہتھکڑیاں تو لگتی ہیں مگر شیطان کو، پابندیاں تو عائد ہوتی ہیں مگر شیطان پر اور مومن کے لئے تو یہ جنتوں کی خوشخبریاں لے کر آتا ہے۔یہ دو متقابل ، متصادم تصورات ہیں جب سے اسلام آیا ہے اسی طرح اگر آغاز سے نہیں تو کچھ عرصے کے بعد سے مسلسل رائج چلے آ رہے ہیں۔جمعۃ الوداع کے متعلق جو یہ تقدس کا تصور ہے یہ میں نہیں جانتا کب سے شروع ہوالیکن جمعۃ الوداع کے تقدس کا جو تصور ہندوستان اور پاکستان اور دنیا کے دوسرے علاقوں کے مسلمانوں میں پایا جاتا ہے اس کی تاریخ بہت گہری دکھائی دیتی ہے۔ایک لمبے عرصے سے روایٹا اس تقدس کے قصے چل رہے ہیں۔اس خیال سے میں نے سوچا کہ اس دفعہ جب رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع پر آپ سے بات کروں تو احادیث میں سے اس جمعہ کی برکتوں کا ذکر نکال کر بطور خاص تحفہ آپ کے سامنے پیش کروں۔لیکن بہت علماء بٹھائے ، بہت کتابیں حدیثوں کی دیکھیں اشارہ بھی کہیں جمعۃ الوداع کا ذکر نہیں ملتا۔جمعہ کی برکتوں سے متعلق مضامین احادیث میں بکثرت ملتے ہیں لیکن ہر جمعہ کی برکت سے متعلق وہ مضامین ملتے ہیں۔مگر یہ تصور کہ گویا مسلمان ایک آخری جمعہ کا انتظار کر رہے ہوں اور اس جمعہ میں برکتیں ڈھونڈنے کے لئے بے چین اور بے قرار ہوں یہ تصورا حادیث نبوی ﷺ میں ، سنت میں کہیں اشارہ بھی مذکور نہیں۔ہاں آخری عشرہ کی برکتوں کا ذکر بہت کثرت سے ملتا ہے اور جمعہ کی برکتوں کا سارے سال میں، جہاں بھی جب بھی جمعہ آئے ، اس کی برکتوں کا ذکر ملتا ہے۔پس یہ بات میں آپ کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں کہ وہ مسلمان بھائی خواہ وہ جماعت سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں رکھتے ، جن کو بدنصیبی سے نماز پڑھنے کی عادت نہیں جو سال میں ایک ہی مقدس دن کی تلاش میں تھے صل الله