خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 158
خطبات طاہر جلد 13 158 خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء ظاہری چراغ آپ کو نہ بھی جلانے دے کوئی۔تو کیا فرق پڑتا ہے؟ اگر آپ کے دلوں میں خدا تنویر پیدا فرمادے آپ کے دلوں میں چراغ روشن کر دے تو خدا کی قسم تمام دنیا کی پھونکیں بھی ان چراغوں کو نہیں بجھا سکیں گی۔یہ روشنی تو بڑھے گی اور پھیلے گی اور آگے آگے چلے گی اور باقی دنیا کو بھی روشن سے روشن تر کرتی چلی جائے گی اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)