خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 119
خطبات طاہر جلد 13 119 خطبه جمعه فرموده 18 فروری 1994ء رمضان میں نیکی کی فضا سے فائدہ اٹھا ئیں جھوٹ کو اکھیٹر پھینکیں نمازوں کا عرفان حاصل کر کے لطف اٹھائیں ( خطبه جمعه فرموده 18 فروری 1994ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ جمعہ میں میں نے قرآن اور حدیث کے حوالے سے جماعت کو رمضان سے متعلق کچھ نصائح کی تھیں یہ مضمون ابھی جاری تھا کہ وقت ختم ہو گیا یہ ایسا مضمون ہے جسے ہر سال دہرایا جاتا ہے اور دہرایا جاتا رہنا چاہئے کیونکہ ایک سال کے عرصے میں انسان بہت سی نیک باتیں بھول چکا ہوتا ہے اور دنیا کی طرف واپس لوٹنے میں کئی قسم کے زنگ دوبارہ لگ چکے ہوتے ہیں۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اپنے مدینہ کے متعلق جہاں آپ تھے یہ فرمایا کہ مدینہ تو ایک بھٹی کی طرح ہے جب لوہا اس میں تپا کر صاف ستھرا کر کے ہر آلائش سے پاک کر کے باہر نکالا جاتا ہے تو پھر کچھ عرصے کے بعد زنگ لگ جاتے ہیں اور اس بات کا محتاج ہوتا ہے کہ پھر اس بھٹی میں جھونکا جائے۔پس اس لئے آپ نے نصیحت فرمائی کہ بار بار صحابہ اور دور کے رہنے والے خصوصیت کے ساتھ، مدینے میں آئیں اور اپنے ان رنگوں کو دور کرتے رہیں جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پاک صحبت سے دوری کے نتیجے میں لگ گئے۔یہ وہ مضمون ہے جس کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار بیان فرمایا اور بعض ظالموں نے عمدا دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ مکے کی طرح قادیان کو بھی ایک ایسی