خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1001 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 1001

خطبات طاہر جلد 13 1001 خطبه جمعه فرمودہ 30 دسمبر 1994ء دوسرے نام کا۔ہر سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی موت کی خبریں شائع کر رہے تھے تو یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی بندہ مولویوں کی وجہ سے غیر فانی ہو جائے اور اس کو خدا بنا بیٹھے۔یہ تو ناممکن ہے، ہر شخص نے مرنا تو ہے ہی لیکن اللہ نے جس طرح اس کو جھوٹا کیا وہ حیرت انگیز بات ہے۔اس کے منہ سے پہلے یہ پیشگوئی نکلی اس کے قلم سے یہ پیشگوئی شائع ہوئی جس سے پتا چلتا تھا۔مئی کا مہینہ گزرے گا نہیں جب یہ شخص فوت ہو جائے گا۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اجل مسمى مئی ہی میں تھی۔26 مئی مقرر تھی۔اب خدا کوئی تقدیر نہ فرماتا تو دیکھیں کتنا بڑا طوفان بے تمیزی بر پا ہوتا۔اس تحریر کے کچھ دیر بعد اس نے کہا کہ نہیں نہیں غلط ہوگئی خدا نے فیصلہ بدل لیا ہے۔وہ مئی میں نہیں مرے گا بلکہ اکتوبر میں مرے گا یا کچھ اور مدت آگے بڑھا دی اور پہلی پیشگوئی کی تردید کر کے پھر دوسری پیشگوئی میں داخل ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد پیسہ اخبار نے جو مسیح موعود کا دشمن تھا بڑی حسرت سے کہا کاش عبد الحکیم یہ ترمیم نہ کرتا۔اس سے ان سب کی ذہنیت کا بھی پتا چلا کہ یہ انسانی پیشگوئیوں کا حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئیوں سے مقابلہ چاہتے تھے۔ترمیمیں بندوں کے ہاتھ میں تھیں، ان کے نزدیک بندے کی مرضی ہے جب چاہے پیشگوئی میں ترمیم کر دے۔لیکن بعض ترمیمیں خدا کے ہاتھ میں ہوتی ہیں اور یہ ترمیم بھی عبدالحکیم کے ہاتھ میں نہیں تھی خدا کے ہاتھ میں تھی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خود ہی قریب وصال کی خوشخبری دے دی تھی۔خوشخبری ان معنوں میں کہ اپنے اللہ سے جو لقاء کا خاص موقع ہوتا ہے وفات کے وقت وہ میسر آنا تھا لیکن بہر حال ایک غم کا موقع ہوتا ہے وفات۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کثرت الہامات سے یہ بات سمجھ آگئی تھی کہ یہ سال آپ کے وصال کا سال ہے لیکن اس کے باوجود اللہ پر تو کل کرتے ہوئے مباہلے سے بھی باز نہیں آئے اور ہر قسم کے چیلنج دشمن کو دیتے رہے۔عبدالحکیم سے ایسا ہی ایک تصادم ہوا اور اس نے پیشگوئی جو میں نے بیان کی ہے یہ کر دی اور خدا نے ترمیم کروائی ہے پھر۔اس کی اپنی ترمیم نہیں تھی ورنہ پاگل کیوں ہو گیا تھا اچانک اس کو کیا خیال آیا کہ مئی سے ارادہ بدل کے خدا نے اکتوبر کا کر دیا یا اس کے بعد کا۔تو وہ پیشگوئی جس پر لوگ ہنستے ہیں اس میں سب سے زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے نشان ہیں۔پس ان لوگوں سے بھی خدا پیشگوئیاں کرواتا ہے