خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 651 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 651

خطبات طاہر جلد 13 651 خطبہ جمعہ فرمود و 2 رستمبر 1994ء خلق محمدی ﷺ میں ہماری نجات ہے اس کو اپنا ئیں۔لین دین کے معاملات احادیث کی روشنی میں خطبہ جمعہ فرمودہ 2 رستمبر 1994ء بمقام احمد یہ سنٹر۔Schnelsen ، جرمنی) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔الله آج مختلف ملکوں میں جو اجتماعات وغیرہ ہورہے ہیں ان میں سے جن کی طرف سے دعا کی درخواست آئی ہے اور اعلان کرنے کا تقاضا ہے ان میں مجلس انصار اللہ ضلع کوئٹہ اور مجلس انصار اللہ ضلع چکوال کے دو روزہ سالانہ اجتماعات یکم ستمبر سے شروع ہیں اور آج خطبہ جمعہ کے ساتھ اختتام ہوگا۔جماعت ہائے احمد یہ ویسٹرن کینیڈا کا سترھواں جلسہ سالانہ کل 3 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور دودن جاری رہے گا۔تعلیم الاسلام پبلک اسکول آسنور کشمیر نے 28 راگست کو جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد کیا۔اطلاع دیر سے ملنے کی وجہ سے اعلان نہ ہو سکا۔انہوں نے بھی اس موقع پر پیغام کی خواہش کی تھی۔ایک فیکس ابھی ملا ہے لجنہ کوما کی ، جاپان کا ایک روزہ سالانہ اجتماع 4 ستمبر بروز اتوار منعقد ہورہا ہے ان سب کو دعاؤں میں یادرکھیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کے سب اجتماعات کو محض اللہ کرے اور محض اللہ اجتماعات کی تمام برکتوں سے ان کو نوازے۔جیسا کہ میں پہلے بھی بار بار یاد دہانی کروا چکا ہوں خطبات کا جو سلسلہ جاری ہے اس کا گہرا تعلق سورۃ جمعہ کی اس عظیم خوشخبری سے ہے۔وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ که حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ ان آخرین میں بھی بھیجے جائیں گے جو ابھی تک ان اولین سے مل نہیں