خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 991
خطبات طاہر جلد ۱۲ 991 خطبه جمعه ۲۴ / دسمبر ۱۹۹۳ء رہے تھے اور اس صحبت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی صحبت بھی آپ کو نصیب رہتی تھی۔پس ایسا شخص اپنے ماحول میں ، اپنے ملک میں، اپنی قوم میں نصیب نہ ہو تو سب سے اچھا علاج یہی ہے کہ آنحضرت کے ذکر میں زیادہ وقت گزاریں۔آپ کی ذات کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کریں اور گفتگو بھی کیا کریں۔اس طرح وہ تینوں شرائط بھی پوری ہو جائیں گی جو آنحضرت ﷺ نے اچھی صلى الله صحبت کی شرائط بیان فرمائی ہیں کہ ایسا شخص جس کو دیکھ کر اللہ کی یاد تازہ ہو۔محمد رسول اللہ ہے سے بڑھ کر تو کوئی ایسا شخص نہیں ہو سکتا جسے دیکھ کر اللہ کی یاد تازہ ہو اور اس کی گفتگو تمہارا علم بڑھائے۔احادیث کا مطالعہ کریں علوم کا خزانہ ہیں۔غور سے ٹھہر ٹھہر کر ان کا کھوج لگا ئیں تو ہر خزانے کی تہہ میں مزید خزا نے نظر آئیں گے۔پھر فرمایا و ذکر کم بالاخرة عملہ اور اس کا عمل تمہیں ہمیشہ آخرت کی یاد دلائے۔پس اس کے جواب میں ، میں نے یہی مضمون پایا کہ آنحضرت ﷺ صحابہ کو یہی فرمار ہے نی تھے کہ میرے پاس رہا کرو۔جتنا ممکن ہو میرے ساتھ وقت گزارو۔مجھے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے گا۔میری باتوں سے خدا کی طرف توجہ منتقل ہوگی اور میرا یہ عمل دیکھ کر تمہیں آخرت کا خیال زیادہ شدت سے آئے گا۔پس میرے ذریعہ سے تم یہ تینوں فیض پاسکتے ہو۔اصحاب صفہ وہ اصحاب تھے جنہوں نے اس مضمون کو خوب سمجھا۔دنیا تج کر دی اور ہمیشہ کے لئے مسجد کے تھڑوں پہ آکر بیٹھ رہے۔نہ رزق کمایا اور نہ رزق کا خیال ان کے دل میں آیا۔یہ وہی لوگ تھے جن کے سینے خدا کی طرف سے غناء سے بھر دیئے گئے اور ان کی ضرورتیں اللہ تعالیٰ پوری فرمانے لگا۔غربت کے دور بھی انہوں نے دیکھے اور سختیاں بھی اٹھائیں لیکن باوجود اس کے وہ مسجد سے چمٹے رہے جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وقتافوقتاً ظاہر ہوا کرتے تھے اور بعد ازاں اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا کی بھی اتنی دولتیں دیں کہ جن کا شمار ممکن نہیں ہے۔پس خدا کے دونوں وعدے ان کے حق میں پورے ہوئے۔اصحاب صفہ میں سے ایک حضرت ربیعہ بھی تھے جو آنحضرت ﷺ کے خادم تھے۔وہ بیان کرتے ہیں صلى الله حدثنار بيعة بن كعب الا سلمى قال كنت ابيت مع رسول الله علم فاتيته بوضوئه حاجته فقال لى سل فقلت أسالك مرافقتک فی الجنته قال اوغير ذلك قـلـت هو ذاك قال فـاعـنـى على نفسك بكثرة السجود (مسلم کتاب الصلوۃ حدیث نمبر :۷۵۴ ) کہ میں آنحضرت ﷺ کی خدمت کے لئے رات کو