خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 980 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 980

خطبات طاہر جلد ۱۲ 980 خطبه جمعه ۲۴ / دسمبر ۱۹۹۳ء ہوئی توفیق کے مطابق آج ہم جو ماریشس میں احمدی موجود ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بین الاقوامی قادیان کے جلسے میں شرکت کر رہے ہیں۔کچھ اور بھی جلسے ہیں، کچھ اور بھی ذیلی تنظیموں کے اجتماعات ہیں جو اس دن آج ہمارے ساتھ ہیں۔ان میں سے لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا اپنا دسواں سالانہ اجتماع اور دوسری مجلس شوری منعقد کر رہی ہے۔بعض عرب ممالک کی لجنات نے بھی اللہ کے فضل کے ساتھ اب اجتماعات شروع کر دیئے ہیں۔ضلع جہلم، واہ کینٹ، ٹیکسلا کی جماعتوں کا سالانہ جلسہ ہورہا ہے۔جماعت ہائے مبی، نائیجیریا، نیوزی لینڈ کا جلسہ بھی ہو رہا ہے۔جلسہ نائیجیریا میں شمالی علاقے کے ایک بہت ہی معزز امیر جو اپنے وسیع علاقے میں سب سے زیادہ معزز عہدے پر فائز ہیں اور امیر کہلاتے ہیں۔( یہ خالص مسلمانوں کا علاقہ ہے)۔وہ مجھے انگلستان میں آکر ملے بھی تھے اور بہت سی غلط فہمیاں ان کی دور ہوئیں چنانچہ وہ بھی اب خدا تعالیٰ کے فضل سے نائیجیریا کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہیں۔خصوصیت سے ان کو بھی میں ساری جماعت کی طرف سے السلام علیکم کہتا ہوں۔ان کی شمولیت ان کے لئے اور ان کے سارے علاقے کے لئے با برکت ثابت ہو۔اسی طرح جماعت سپین کی ذیلی تنظیموں یعنی خدام، لجنہ اور انصار کے سالانہ اجتماعات بھی ہو رہے ہیں۔جماعت احمد یہ سوئٹزرلینڈ اور جماعت احمد یہ جرمنی کے مختلف ریجنز کے تربیتی کورسز یعنی درس جاری ہیں۔اس ضمن میں خصوصیت سے یہ گزارش کروں گا کہ آپ بھی اسی پیمانے پر اپنے ہاں کام شروع کریں ( ماریشس والے خاص طور پر اس وقت میرے مخاطب ہیں ) جماعت جرمنی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یورپ میں تبلیغ کے میدان میں سب پر بازی لے گئی ہے اور حیرت انگیز انقلابی کام کئے ہیں۔چونکہ بہت تیزی سے قدم آگے بڑھ رہے ہیں،اس لئے ان کو میں نے خصوصیت سے نصیحت کی تھی کہ جن جن دوستوں کو آپ کے ذریعہ اسلام قبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ان کے لئے مستقل تربیت کے انتظام ہونے چاہئیں چنانچہ ان کو با قاعدہ طریق سمجھایا کہ اس طریق پر آپ مختلف تربیتی اقدام کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو جو اطلاعات مل رہی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بالکل ہدایت کے مطابق پوری تن دہی اور پورے اخلاص کے ساتھ جماعت جرمنی کی مختلف تنظیمیں اور جماعت جرمنی سے وابستہ سب خدام مل کر بہت عمدگی سے تربیتی کلاسز کا انعقاد کر رہے ہیں اور نو مسلم