خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 979
خطبات طاہر جلد ۱۲ 979 خطبه جمعه ۲۴ / دسمبر ۱۹۹۳ء رسول کریم علیہ سے زیادہ کوئی اللہ کی محبت میں گرفتار نہیں ہوا۔آپ کا پاکیزہ وجود تھا جو کلیۂ خدا کی محبت میں غرق ہو گیا۔( خطبه جمعه فرموده ۲۴ / دسمبر ۱۹۹۳ء بمقام روز بل ماریشس ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَتَرَى الْمَلَبِكَةَ حَافِينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَقِيْلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الزمر : ۷۶) پھر فرمایا:۔خطبات کا یہ سلسلہ جو کچھ عرصہ سے جاری ہے ذکر الہی سے متعلق ہے لیکن اس سے پہلے کہ میں اس مضمون کو شروع کروں، آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ آج کا بین الاقوامی جلسہ جو قادیان میں منعقد ہو رہا ہے ، ہم اس جلسے میں آج ٹیلی ویژن کے ذریعہ شامل ہورہے ہیں اور اس بین الاقوامی جلسے میں دنیا کی اور بھی جماعتیں اور مجالس شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ عجیب انتظام جماعت احمدیہ کے ذریعہ فرما دیا ہے کہ جلسہ قادیان میں ہو یا لندن میں یا ماریشس میں ، وہ اللہ کے فضل سے ایک بین الاقوامی صورت اختیار کر جاتا ہے لیکن خصوصیت سے قادیان میں ہونے والا جلسہ ہمارے لئے بہت ہی مبارک بھی ہے اور معزز بھی ہے۔ایک ایسا جلسہ ہے جس کے ساتھ بہت سی پاکیزہ یادیں وابستہ ہیں پس یہ دن ایک غیر معمولی دن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، اسی کی دی