خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 961 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 961

خطبات طاہر جلد ۱۲ 961 خطبہ جمعہ ۷ار دسمبر ۱۹۹۳ء ذکر الہی کے اسلوب محمد مصطفی جمیلہ صل سے سیکھیں ذکر الہی کی مجلس عام کریں اور دنیا کو ان مجالس میں بٹھا ئیں۔(خطبہ جمعہ فرموده ۷ اردیسمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) پھر فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صفتٍ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيحَهُ وَاللَّهُ عَلِيْمٌ بِمَا يَفْعَلُوْنَ (النور: ۴۳) ذکر کا جو مضمون چل رہا ہے۔اس گفتگو سے پہلے کچھ اجتماعات کا اعلان کرنا ہے۔ان کے لئے دعا کی درخواست کرنی ہے۔اب تو یہ روز مرہ کا دستور بن چکا ہے اور جوں جوں اللہ کے فضل سے احمدیت ترقی کرے گی یہی سلسلہ اجتماعات کا اور جلسوں کا جاری رہتے ہوئے اتنا بڑھ جائے گا کہ میرا نہیں خیال کہ آئندہ پھر خلفاء کے لئے ممکن ہو کہ وہ خطبات میں ان سب کا ذکر کرسکیں اس لئے جتنے دن بھی ہوسکیں اچھے دن ہیں جو آج میسر ہیں جماعت کو۔مجلس خدام الاحمدیہ ڈھا کہ 17 تا 24 / دسمبر تعلیمی وتربیتی کلاس منعقد کر رہی ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ ڈھا کہ ہی نہیں بلکہ ساری مجلس عاملہ بنگلہ دیش ما شاء اللہ بہت ہی مستعد، بہت ہی بہادر اور قربانی کرنے والی مجلس ہے اور پچھلے دنوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان میں ناکامی کے بعد اور انتخابات میں ذلت کی مار کے بعد علماء نے اب بنگلہ