خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 913 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 913

خطبات طاہر جلد ۱۲ 913 خطبه جمعه ۲۶ نومبر ۱۹۹۳ء خاص اہمیت کا حامل ہے اور اس کو سمجھنا چاہئے کیونکہ یہ ذکر عملاً اسلام کی تعلیم سے بہت زیادہ دور جاچکا ہے اور واضح طور پر شرک میں تبدیل ہو گیا ہے لیکن عجیب بات ہے کہ علماء کے نزدیک یہ سارے کے سارے ابھی تک بہتر (۷۲) فرقے کی تھیلی میں داخل ہیں۔ان کے اسلام پر ان کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔اس حد تک نہیں ہے کہ اسمبلیوں میں قانون پاس اور ان کو دھکے دے کر باہر نکالا جائے۔یہ ساری باتیں ابھی تک اسلام میں قابل قبول ہیں۔اسماعیلی فرقہ کے پیشوا اور موجودہ امام ظاہر پرنس آغا کے دادا His highnes سر آغا سلطان محمد شاہ نے بذریعہ خط اپنے مریدوں کو تعلیم دی اور وہ تعلیم اس نصیحت سے شروع ہوتی ہے کہ نماز پڑھو ( اور رفتہ رفتہ اس نماز کا انداز بھی سکھایا جاتا ہے اور نماز میں کیا پڑھنا ہے؟ یہ بھی بتایا جاتا ہے ) وہ فرماتے ہیں ”نماز پڑھو۔نماز پڑھو۔نماز پڑھو۔خدا تم کو برکت دے۔خدا کا نام لو۔خداوند شاہ علی تم کو ایمان اور اخلاق دے خدا سے کیا مراد ہے؟ ” خداوند شاہ علی تم کو ایمان اور اخلاق دے۔یا شاہ! میری شام کی نماز اور دعا قبول کر۔جو حق تم کو ملا میں اس کا واسطہ ہوں۔یعنی اگر کسی کو یہ وہم ہو کہ یہاں اللہ ہی مراد ہے کہ اللہ کا بھی ایک نام علی ہے۔تو یہ وہم ہے۔یہ خود بخو داس کو مٹا دیتا ہے، باطل کر دیتے ہیں۔کہتے ہیں ”شاہ علی مراد ہے اور وہ جس کو اس کا حق ملا ہے یعنی ولایت اور خلافت وغیرہ جو اس کا حق تھا وہ اس کو دیا گیا ہے۔کہتے ہیں ”خداوند شاہ علی تم کو ایمان اور اخلاق دے یا شاہ ! میری شام کی نماز اور دعا قبول کر جو حق تم کو ملا میں اس کا واسطہ دیتا ہوں۔اے ہمارے آقا سلطان محمد شاہ! یہ کہہ کر اس کے بعد سجدہ کرو نیز یہ دعا لکھی ہے کہ اڑتالیسواں امام دسواں بے عیب اوتار ہمارا خداوند آغا سلطان محمد شاہ داتا۔یہ کہو اور اس کے بعد سجدہ کرو۔“ ایک ذکری فرقہ بھی ہے جس کا بہت تذکرہ آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے اور علماء زور لگا رہے ہیں کہ کسی طرح ذکری فرقے کو بھی اسلام کے دائرے سے خارج قرار دیا جائے۔یہ لوگ کیا ہیں اور ان میں کون سی بنیادی خرابی ہے وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس فرقے کا طریق یہ ہے کہ دن میں تقریباً دو ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھتے ہیں۔ایمان مجمل اور ایمان مفضل پر یقین رکھتے ہیں۔ان کے ذکر کے کلمات حسبی ربی جل الله۔الله هو۔الله هو ہیں از درازی صفحہ ۱ اعباسی لیتھو آرٹ پریس فیر روڈ کراچی سے طبع ہوا ہے )۔اسی طریقے کے کئی اور ذکر ہیں جن کے ذریعہ یہ دن رات اللہ کی تسبیح کرتے ہیں۔ذکری کون ہیں؟