خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 888 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 888

خطبات طاہر جلد ۱۲ 888 خطبہ جمعہ ۱۹ نومبر ۱۹۹۳ء ہے۔تو یہ بھی مجھے خیال آیا کہ اس حوالے سے بھی یعنی لجنہ اماءاللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے مشترکہ حوالے سے آئندہ ایسے بھی مضامین زیر نظر رہنے چاہئیں۔جن میں عورتیں مردوں کے حقوق کی باتیں کریں اور مرد عورتوں کے حقوق کی۔جماعت ہائے احمد یہ ہندوستان ۲۱ نومبر کو یوم تبلیغ منا رہی ہیں۔ہندوستان کی جماعتوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیداری پیدا ہو رہی ہے۔اگر چہ بہت دیر سے سوئے ہیں، بہت لمبے عرصے کے بعد اب آنکھیں کھلنی شروع ہوئی ہیں لیکن جہاں بھی اٹھے ہیں ماحول کو دیکھا ہے، کچھ خیال آیا ہے، کچھ اپنے تلافی مافات کے ارادے باندھے ہیں۔یعنی جو کچھ گزر گیا گزر گیا آئندہ ہم کوشش کر کے آگے بڑھیں گے۔تو اللہ تعالیٰ ان کو تو فیق عطا فرمائے۔ابھی بہت منزلیں انہوں نے طے کرنی ہیں۔ہندوستان میں جس حالت میں جماعت احمدیہ کو چھوڑ کر، ہندوستان کے مہاجرین پاکستان گئے اس میں اور چند سال پہلے تک کی حالت میں کوئی نمایاں ترقی کا فرق نہیں تھا۔بلکہ کئی جگہ نقصان بھی پہنچے۔تو اب چونکہ ایک ان جماعتوں سے براہِ راست تعلق پیدا ہو چکا ہے اور اب ٹیلی ویژن کے ذریعے خطبات کے ساتھ جو رابطہ بنا ہے۔اس سے خدا کے فضل سے جو اطلاعیں مل رہی ہیں۔دور دزار کے وہ لوگ جنہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ خلیفہ وقت سے وہ مل سکتے ہیں، گفتگو کر سکتے ہیں ، وہ خط لکھ رہے ہیں کہ ہمیں اب سمجھ آنی شروع ہوئی ہے کہ خلافت کیا چیز ہے اور احمدیت کیا ہے اور بڑے نیک ارادے لے کر وہ نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں نکلے ہیں۔تو ان کے لئے دعا کریں اب یوم تبلیغ نیشنل منایا جا رہا ہے۔اس کے مقابل پر ان کی مشکلات بھی بہت زیادہ ہیں کیونکہ دوطرفہ ان کو بلکہ دوطرفہ سے بھی زیادہ سمتوں سے ان کو خطرات درپیش ہوتے ہیں۔اول تو جو د یو بند کے علماء اور ان کے ہم مذاق اور ہم مزاج علماء وہ محسوس کر رہے ہیں کہ جماعت وہاں ترقی کر رہی ہے۔اور بڑے سخت رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔جتنی گندی گالیاں پاکستان میں دی جارہی ہیں وہ کوشش کرتے ہیں اس سے بھی زیادہ گندی گالیاں دی جائیں۔جتنے احمدیت پر پاکستان میں جھوٹ بولے جارہے ہیں وہ مقابلہ کر رہے ہیں کہ اس سے زیادہ بولیں۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کے مولوی ہمارے ہی بچے ہیں ناں آخر ہم سے سیکھا ہے۔ان بدیوں میں ہم سے کیوں آگے نکل جائیں۔تو اس لئے وہ جو وہاں سے جو جھوٹوں کی لسٹیں آ رہی ہیں۔حیرت ہوتی ہے کہ بعض مولوی قبر