خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 808
خطبات طاہر جلد ۱۲ 808 خطبه جمعه ۲۲ /اکتوبر ۱۹۹۳ء نہیں ہیں اگر زندہ رہنا ہے تو شان کے ساتھ زندہ رہیں۔ہٹ کر اور گر کر اور دنیا کے سامنے بچھ کر زندہ رہنے کے انداز موت سے زیادہ مشابہ ہیں زندگی سے کم۔باقی سب جماعتیں اور خدام اور انصار اور لجنات بھی اس امر کویا درکھیں کہ اسی میں زندگی کا راز ہے کہ انسان دین کو دنیا پر مقدم رکھے۔جس دن آپ نے دنیا کو دین پر مقدم کرنا شروع کیا وہی دن آپ کے ہلاکت کے سفر کا آغاز ہوگا۔پھر آپ کا ہر قدم تنزل کی طرف اٹھے گا۔اس لئے ہمیشہ اس بنیادی نکتے کو یاد رکھیں اور یہی تجمل کا مضمون ہے جو میں بیان کر رہا ہوں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی ایک جملے میں آپ کو ہمیشہ کے لئے تقبل کاراز سمجھا دیا کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔چھوڑنے کا نہیں فرمایا۔مقدم رکھنے کا فرمایا ہے۔ہندوستان کی جماعتوں کے لئے بھی یہی پیغام ہے۔ہندوستان کی لجنہ اماء اللہ سے متعلق میں یہ ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کے فضل سے بہت اچھی لجنہ ہے۔بہت بیدار ہے، خدمات میں مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ بسا اوقات آگے نکل جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان لجنات کو بھی اپنے فضل کے ساتھ ہمیشہ نیکیوں پر قائم رہنے اور آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔گزشتہ خطبہ میں میں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے یہ عرض کیا تھا کہ قرآن کریم نے حضرت یوسف کے قصے کو بہترین قصہ قرار دیا۔بہت ہی حسین، بہت ہی دلکش۔شروع میں تو مجھے تعجب ہوتا تھا لیکن میں نے جتنا غور کیا مجھے اس قصے کا حسن اور زیادہ نمایاں اور جاذب نظر ہو کر دکھائی دینے لگا۔اس پر میرے ایک پرانے بزرگ استاد نے مجھے توجہ دلائی ہے کہ یہاں اَحْسَنَ الْقَصَصِ (یوسف:۴) فرمایا گیا ہے احسن الـقـصـص نہیں فرمایا۔قصہ کی جمع فصص ہوتی ہے اور القصص سے مراد قصہ نہیں بلکہ تبع کرنا ہے جستجو کرنا اور اسی قسم کا مضمون ہے، قصے کا بیان کہا جا سکتا ہے ان کا میرے دل میں بڑا احترام ہے۔میں جانتا ہوں کہ وہ علوم عربیہ پر بڑی گہری نظر رکھتے ہیں لیکن اس سلسلہ میں معذرت کے ساتھ ان کا یہ مشورہ قبول کرنے سے قاصر ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل علم نے جہاں یہ بات بھی لکھی ہے جو میرے سامنے پیش کی گئی وہاں اس بات پر بھی زور دیا اور بڑی واضح قطعی گواہیاں پیش کیں کہ سورہ یوسف میں جہاں اَحْسَنَ الْقَصَصِ فرمایا گیا ہے۔وہاں بہترین قصہ مراد ہے اور اس کے دلائل پیش کئے۔مثلاً انگریزی ڈکشنری میں سب سے زیادہ اہم اور مستند کتاب Lane ہے۔Lane جہاں اور معنے بیان کرتا ہے