خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 774
خطبات طاہر جلد ۱۲ 774 خطبه جمعه ۸/اکتوبر ۱۹۹۳ء نے جیسا بنایا ویسا ہی ٹھیک تھا اور دوسرے اس کے بعض حسن ہیں جو موازنہ سے ظاہر ہوتے ہیں۔بعض حسن ہیں جو آج نہیں تو کل ظاہر ہوں گے ، بعد کے زمانوں میں نکھر کر سامنے آتے ہیں۔یہ ایک بہت ہی لمبا اور وسیع مضمون ہے میں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ یا درکھیں جہاں بدصورتی بھی ہے وہاں ایک پیغام ہے جو آپ کو ضرور ملتا ہے اور بدصورتی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ بدصورتی سے حسن کی طرف حرکت کریں، جہاں حسن کھینچتا ہے وہاں بدصورتی دھکا دیتی ہے اور بدصورتی کا دھکا دینے والا جو مضمون ہے کہ جس کو بدصورتی کی شناخت ہو جائے اس کو بدصورتی اپنے سے دور کرتی ہے، یہ سبحان کے لفظ میں بیان ہوا ہے اور جہاں جہاں خدا تعالیٰ کی سبحانیت کا ذکر ہے وہاں دراصل اسی مضمون کی طرف اشارہ ہے اور تبتل کے لئے اس کا سمجھنا بہت ضروری ہے۔جہاں حمد کا مضمون ہے وہاں حسن کی ایک کشش ہے جس کا بیان ہوتا ہے اور جہاں سبحان کا مضمون ہے وہاں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جو بھی خامیوں کے تصورات ہیں، جو بھی بدیوں کے تصور ہیں ان تمام تصورات کے ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ پاک ہے۔اس میں خامی کا کوئی ادنی سا بھی پہلو نہیں ہے۔یہی وہ مضمون ہے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے جو ابھی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی تھی۔فرماتا ہے۔فَسُبْحن اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُوْنَ پس اللہ کی تسبیح کرو۔ایک یہ مضمون ہے اور سبحان اللہ میں دوسرا مضمون یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ پاک پاؤ گے تم خواہ شام میں داخل ہورہے ہو یا صبح میں داخل ہورہے ہو تمہیں خدا تعالیٰ ہر نقص سے پاک دکھائی دے گا۔شام میں داخل ہونے کے وقت کون کون سے ایسے نقائص ہیں جن کی طرف انسان کی توجہ پھرتی ہے۔ایک تو روشنی کو آپ اندھیروں میں بدلتا ہوا د یکھتے ہیں ، امن کو خوف میں تبدیل ہوتا ہوا د یکھتے ہیں۔یہ وہ مضامین ہیں اور ان کے علاوہ اور بہت سے مضامین ہیں جن کا دن کے رات میں داخل ہونے سے تعلق ہے ان سب پہلوؤں کی برائیوں سے آپ اللہ تعالیٰ کو پاک پائیں گے۔پس خواہ تم دن سے رات میں داخل ہور ہے ہو یا رات سے دن میں داخل ہو رہے ہو۔رات کے دن میں داخل ہونے میں رات کے تجارب بھی آجاتے ہیں۔رات کی بعض تکلیف دہ یادیں بھی آجاتی ہیں اور پھر دن کی محنت جو سامنے کھڑی ہوتی ہے اور کئی قسم کی مشکلات جن کا دن سے تعلق ہے وہ بھی سامنے آجاتی ہیں۔تو یہ ایسا مضمون ہے جو ہر انسان کی سوچ کے مطابق نئے نئے