خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 767
خطبات طاہر جلد ۱۲ 767 خطبه جمعه ۱/۸ اکتوبر ۱۹۹۳ء اللہ اور رسول کو ہاں میں جواب دو تو موت سے زندگی پاؤ گے۔مسلسل نگہداشت اور اپنے داغوں کو مٹانا تبتل ہے۔خطبه جمعه فرموده ۱/۸ تو بر۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔فَسُبْحَنَ اللهِ حِيْنَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُوْنَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَ حِينَ تُظْهِرُوْنَ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ الْحَيَّ وَيُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ (الروم : ۱۸ -۲۰) پھر فرمایا:۔گزشتہ جمعہ پر میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ بعض اجتماعات منعقد ہورہے ہیں بعض جلسے ہورہے ہیں اور ان سب کی خواہش ہے کہ ہمارا نام بھی جمعہ میں اگر سنا دیا جائے تو سب دنیا کو پتا لگے کہ ہم بھی ایک دینی مصروفیت میں اس وقت مشغول ہیں اور ہمارے لئے بھی دعائیں ہوں گی۔یہ ایک نیک نیت ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ناموں کو شامل کرنا چاہتے ہیں مگر بہت سے نام تو وقت پر پہنچ گئے لیکن کئی ایسے بھی تھے کہ میں جمعہ کے بعد واپس گیا ہوں تو وہاں فیکس آئی پڑی تھی اس لئے ان کی خواہش کے احترام میں پہلے میں ان کے نام لیتا ہوں۔ہماری عمومی دعائیں جو ان سب کے لئے کی گئی تھیں وہ تو ان کو پہنچ ہی چکی ہوں گی لیکن اب صرف رسما ان کا نام لینا باقی ہے۔کچھ ایسے اجتماعات ہیں