خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 752 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 752

خطبات طاہر جلد ۱۲ 752 خطبہ جمعہ یکم اکتو بر۱۹۹۳ء چاہتا ہے وہ سب چیزیں کسی نہ کسی نامکمل حالت میں اس کی تصویر میں ضرور ظاہر ہوتی ہیں اور اگر وہ فن میں قابل ہو تو کامل طور پر اس کی چھاپ ہو جائے گی تبھی جو ماہرین ہیں وہ قیمتی پینٹنگز کوان کی طرز سے پہچانتے ہیں۔دنیا میں بڑے بڑے دھوکہ دینے والے ایسے شخص پیدا ہوئے ہیں جن کو خدا نے تصویروں کی نقل اتارنے کا فن بخشا ہے کچھ عرصہ پہلے امریکہ میں ایک مقدمہ چلا تھا کہ ایک شخص نہایت چوٹی کے مصوروں کی تصویروں کی ایسا عمدہ فقل اتارتا تھا کہ کوئی عام آدمی پہچان نہیں سکتا تھا خواہ اسے اس فن سے کیسا ہی تعلق ہو وہ کافی قیمت وصول کرتا تھا وہ تصویر میں جب پکڑی گئیں تو اس پر بڑا بھاری مقدمہ چلا کہ یہ دھوکا دے کر لوگوں سے پیسے وصول کرتا ہے حالانکہ تصویر میں وہ خود بنا رہا ہے اور یہ چوٹی کے بڑے بڑے مصورجن کی تصویروں کی نقل اتاری گئی ہے ان پر یا ان تصویروں کے مالکوں پر ظلم ہے، آخر پر اس کے حق میں فیصلہ اس لئے ہوا کہ اس کے نیچے وہ اس مصور کے دستخط نہیں کرتا تھا اس کی پشت پر اپنے دستخط کیا کرتا تھا اور قیمت وہ وصول کرتا تھا جو اس اصل تصویر کی ہو ہی نہیں سکتی ، اگر اصل تصویر کی قیمت کے لگ بھگ یا برابر وصول کرتا تو پھر تو اس کا فراڈ ثابت ہو جاتا لیکن عام نقال سے زیادہ اور اصل سے کم قیمت وصول کرتا تھا۔چنانچہ عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا۔لیکن پہنچانا کیسے گیا ؟ اس طرح کہ جو چوٹی کے ماہرین ہیں وہ ہر مصور کا مزاج ایسا سمجھتے ہیں کہ وہ تصویر سے مصور کا مزاج پہچانتے ہیں اور ان کی نظر میں مصور کا مزاج اتنا واضح پہچانا جاتا ہے کہ وہ صاف بتا سکتے ہیں کہ یہ تصویر فلاں کے سوا اور کسی کی ہو ہی نہیں سکتی یا یہ تصویر اس کی نہیں ہو سکتی ،کسی بھی اور کی ہوگی تو یہ ایسے نامکمل مصور کا ذکر چل رہا ہے جو اپنی خواہش کو اپنی تصویر میں تمام تر پیش کر ہی نہیں سکتے کیونکہ انسانی کمزوریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ایک دفعہ میں نے ذکر کیا تھا کہ ایک مصور کو فرانس کے ایک بادشاہ نے ایک تصویر بنانے کے لئے حکم دیا جو چھت کے اوپر تصویر بنارہا تھا اس نے بہت لمبی عمر اس میں گزار دی۔وہ تصویر بنی ہوئی آج تک موجود ہے اور دنیا کے عظیم شاہکاروں میں سے ہے۔میں نے بھی وہ دیکھی ہے حیرت انگیز کام ہے۔انسان یقین نہیں کر سکتا کہ کسی نے تقریباً ایک عمر کی محنت میں کسی بڑی جگہ پر کھڑے ہو کر جس طرح کہ مزدور اپنے کام کے لئے بناتے ہیں یوں الٹاسر اوپر اٹھا کر وہ تصویریں بنائی ہیں لیکن سب کچھ بنانے کے بعد جب اس نے ایک عمومی نظر سے اس