خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 732 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 732

خطبات طاہر جلد ۱۲ 732 خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء مناسبت پائی جاتی ہو اور ایک طبعی فطری جوڑ دکھائی دے اس کے بغیر کسی چیز کو جوڑ اقرار نہیں دیا جاسکتا تو فرمایا کہ اس پر غور کرو ہم نے جو ہر چیز کے جوڑے پیدا کئے ہیں، یہ ایک ایسا مضمون ہے جس پر تمہیں گہرا تفکر کرنا چاہئے اور غور کرنا چاہئے۔یہ تنبیہ کرنے کے بعد ہم جو بات کرنے لگے ہیں وہ گہرے غور کی بات ہے۔فرماتا ہے فَفِر وا اِلَى اللهِ ، پس اللہ کی طرف دوڑو۔الله اب تعجب کی بات ہے کہ دنیا میں جوڑے پیدا کئے ہیں تو اس کے نتیجہ میں اللہ کی طرف کیوں دوڑیں۔تعجب کے اس مقام کو حل کرنے کے لئے ذہن کو بیدار فرمایا یہ کہہ کر کہ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ یعنی جو بات ہم کہہ رہے ہیں یہ بہت گہری حکمت کی بات ہے۔غور کرو گے تو سمجھ آئے گی جس طرح دنیا میں جوڑے ہیں اسی طرح روح کے لئے ایک جوڑا ہے جو اللہ ہے اس کے سوا اور کوئی جوڑا نہیں اگر تم دنیا میں پر کتے رہو گے اور دنیا میں اس روح کے لئے تعلق کا ایک جوڑا تلاش کرو گے تو تمہیں کچھ نصیب نہیں ہوگا اور تمہارے حصہ میں ناکامی اور نامرادی لکھی جائے گی کیونکہ روح کو بالآخر خدا سے تعلق باندھنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے پس فرمایا کہ فَفِرُّوا إِلَى اللهِ تمہاری روحوں کا حقیقی جوڑا تو اللہ ہے اس کی طرف دوڑو۔إِنِّي لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ میں تمہیں اس کی طرف سے کھل کھلا ڈرا رہا ہوں یعنی آنحضرت ﷺ کو ارشاد ہے کہ یہ اعلان کر دو کہ تمہیں ڈرا رہا ہوں، باقی سب جوڑے دھو کے کے جوڑے ہیں ان میں کچھ بھی حقیقت نہیں۔اپنی روح کوان سے پیوستہ کر دو گے تو تمہارا نقصان کا سودا ہوگا۔پس خدا کی طرف بلانے کے لئے ڈرانے کا مضمون بہت ہی عمدہ مضمون ہے اور یہی تبتل ہے۔فرار کا تعلق بھی خوف سے ہے فرمایا کہ باقی چیزیں ایسی ہیں کہ ان سے تعلق رکھو گے تو مقام خوف ہے، مارے جاؤ گے۔پس اس مضمون کو سمجھ کر اس کی طرف دوڑو جو حقیقت میں تمہارا آخری اور ابدی جوڑا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اس مضمون کو مزید کھولتے ہوئے فرمایا۔وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللهِ الْهَا أَخَرَ۔الا معبود کے لئے بھی آتا ہے اور ہر اس ذات کے لئے بھی جس سے انسان کو فطری تعلق پیدا ہو جائے اور وہ تعلق اتنا بڑھ جائے کہ دوسرے تعلقات پر غالب آ جائے۔پس اس مضمون پر سے بھی پردہ اٹھا دیا کہ ہم دنیا میں جو دوسرے تعلق رکھتے ہیں کیا یہ اس آیت کے منافی تو نہیں کہ فَفِرُّوا إِلَى اللهِ کیا یہ اس آیت کی نافرمانی میں تو ایسا نہیں کرتے کہ ہم تمہیں اللہ سے ڈرا رہے ہیں۔اصل میں تمہارا