خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 727
خطبات طاہر جلد ۱۲ 727 خطبہ جمعہ ۷ ار ستمبر ۱۹۹۳ء إلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا ( حم السجدہ: ۳۴) یہی مضمون ہے جو یہاں بیان ہو رہا ہے خدا کی طرف بلانے والے سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے اس سے زیادہ حسین بلاوا اور کس کی طرف ہوسکتا ہے مگر وہی بلا واحسین ہوگا جہاں بلانے والے کا عمل اس کی تائید کرتا ہوں عمل بھی اچھا ہو۔یہاں بلاوے کو بعد میں رکھا ہے عمل کو پہلے رکھا ہے فرمایا امر بالمعروف کرو، اچھے کام کرو، بدیوں سے روکو،خود بدیوں سے رک جاؤ پھر ایمان لاؤ اور پھر دنیا کو یہ پیغام دو کہ کاش تم ایمان لے آتے تو تمہارے لئے بہتر ہوتا۔آؤ اور ایمان والوں میں شامل ہو جاؤ۔پس اس کام کو فضیلت دیں ؟ اولیت دیں۔تین مہینوں میں جو عرصہ باقی ہے اس میں نو مبائعین کو اپنے سینے سے لگائیں ان کو پیار دیں ، ان کو حضرت ابراہیم کی طرح اپنے ایمان کی گرمی سے زندہ کریں اور طاقت بخشیں اور پھر ان کو آمادہ کریں کہ وہ دنیا میں نکل جائیں ان کو بتائیں کہ قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے کہ بچی زندگی پانے والوں کو موت سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا جو روحانی طور پر زندگی پا جاتے ہیں وہ چاہے شمال میں جائیں یا جنوب میں جائیں مشرق میں جائیں یا مغرب میں جائیں وہ غالب بن کر جاتے ہیں غالب بن کر رہتے ہیں۔وہ موت سے ڈرتے نہیں ہیں بلکہ مردوں کو زندہ کرنے والے بن جاتے ہیں۔پھر ایسے لوگوں کو بار بار اپنی طرف واپس بلا ؤ اور ان کو پھر پیار دو تا کہ ان کے اندر مزید تقویت ہو اور تمہارا ایمان بھی مزید طاقت پائے یہ سلسلہ جاری کرو تو دیکھو دیکھتے دیکھتے کس طرح خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا کا جو قبرستان ہے یہ زندگی کی آماجگاہ بن جائے گا۔آپ قبرستان میں کب تک اکیلے جئیں گے۔وہ کام کر کے دکھائیں جو خدا کے انبیاء کرتے ہیں صدیوں کے مردے قبریں پھاڑ پھاڑ کر باہر نکلتے ہیں اور الہی رنگ اختیار کرتے جاتے ہیں۔پس خدا کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ہو۔تمام دنیا میں خصوصیت سے اجتماع والوں کو بالعموم ساری جماعت کو یہی میری نصیحت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین