خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 724 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 724

خطبات طاہر جلد ۱۲ 724 خطبہ جمعہ ۷ ار ستمبر ۱۹۹۳ء تقاضا کر رہی ہے، اب حالات بدل چکے ہیں ، اب انکار کے زمانے ماضی کا حصہ بن رہے ہیں،اب مستقبل ہمیں یہ خوشخبری دے رہا ہے کہ دل آمادہ ہو چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر بڑی شان سے صادق آ رہا ہے کہ۔آ رہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار (درین صفحہ ۱۳۰) میرا یوسف یعنی اسلام کی سچائی کا سورج طلوع ہورہا ہے مجھے اس کی خوشبو آرہی ہے۔تم چاہے دیوانہ کہو ان اندھیروں میں خواہ تمہیں روشنی کی رمق دکھائی نہ دے مگر میں دیکھ رہا ہوں اور میں یوسف کے بدن کی خوشبو پار ہا ہوں۔یہ دور آچکا ہے اب حال ہی میں جرمنی میں جو جلسہ ہوا اس سے ایک مہینہ پہلے میں نے جرمن احمدیوں کو بیدار کیا اور متوجہ کیا میں نے کہا میں نے تم سے ایک مہینے کے اندراندر ایک ہزار یورپین احمدی مسلمان لینے ہیں اس پر وہ لوگ مجھے لکھ رہے تھے کہ آپ نے تو ہماری بنیادیں ہلا دیں۔ایک مہینے میں ایک ہزار؟ گزشتہ دس سال میں بھی ہزار نہیں ہوئے گزشتہ سو سال میں بھی ہزار جرمن یا یوروپین باشندے مسلمان نہیں ہوئے تو انہوں نے کہا آپ کیا باتیں کر رہے ہیں لیکن ایک یقین تھا چنانچہ خصوصیت سے بعضوں نے کہا کہ جب ہم نے جلسہ سالانہ UK پر پہلی عالمی بیعت دیکھی تھی تو ایک بات کا یقین ہو گیا تھا کہ اللہ تعالی جب آپ کے دل میں تحریک ڈالتا ہے تو خود ہی پورا کر دیتا ہے اس لئے اس یقین کے ساتھ ہم میدان میں کود پڑے اور ان کو ہزار کہہ کر میرے دل میں یہ حرص اور بڑھ گئی۔میں نے کہا اللہ میاں! ہزار تو میں نے کہا ہے لیکن چودہ صدیاں ہوگئیں ہیں اسلام کو، چودہ سو یوروپین تو دے دے تا کہ ہم یہ کہیں کہ ہر صدی کا ایک سو ملا ہے اور اللہ تعالیٰ نے سولہ سو دے دیئے۔اب یہ عجیب بات ہوئی ہے۔سارے جرمن احمدی حیران پریشان بیٹھے ہیں کہ یہ ہو کیا گیا ہے۔جس کو ہم انہونی بات کہتے تھے وہ آنکھوں کے سامنے ہوگئی اور ہم نے دیکھ لیا۔تو میں یہ آپ کو بتا رہا ہوں کہ آرہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار خدا کی قسم ! مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یوسف کی خوشبو آرہی ہے، وہ دن بدن